Kallar Syedan; Customers at National Bank complain of bad service being handed out by staff to pensioners and account holders
نیشنل بنک کی برانچ کلر سیداں میں صارفین عملے کے ہاتھوں خوار،اعلٰی حکام کی توجہ کے منتظر
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) کلر سیداں میں نیشنل بنک کی برانچ میں عملے کے بے حسی ، نااہلی اور نا قابلیت کے باعث اہل علاقہ شدید پریشان، بزرگ حضرات اور خواتین خصوصی طور پر عملے کے ہاتھوں ذلیل و خوار۔ سماجی حلقوں کی جانب سے اصلاح احوال کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بنک کے اوقات کار صبح نو بجے شروع ہوتے ہیں مگر نو بجتے ہی عملہ اعلان کر دیتا ہے کہ ٹوکن ختم ہو گئے ہیں اور اگر کسی کو خوش قسمتی سے ٹوکن مل جاتا ہے تو عملہ انھیں شام تک بٹھائے رکھتا ہے اور شام کے وقت بتایا جاتا ہے کہ بنک میں کیش ختم ہوگیا ہے ان صارفین میں زیادہ تر عمر رسیدہ پنشنرز حضرات ہیں جو اپنی پنشن یا بچت کے سلسلے میں بنک آتے ہیں۔ پڑھے لکھے لوگ تو آج کل سب کام آن لائن ہی انجام دے لیتے ہیں مگر بزرگ حضرات جو عملے کے ہتھے چڑھتے ہیں انھیں عملہ اس انداز میں خدمات پیش کرتا ہے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ کام انتہائی سست روی سے انجام دیا جاتا ہے جس کے باعث پبلک کا پورا دن اسی چکر میں ضائع ہوجاتا ہے۔بنک کے ایک صارف نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت میں بتایا کہ انھوں نے یہ سارا عمل نہ صرف خود دیکھا بلکہ عملے کہ ناہلی بھی ملاحظہ کی۔ صارف نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کو ایک ویڈیو بھی بھیجی جو پبللک کی سیفٹی کے تحت نہیں لگائی جا رہی۔