اسلام پورہ جبر; بھیگ مانگنے کی آڑ میں نوجوان لڑکیاں سر عام دعوت گناہ دینے لگیں
اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) بھیگ مانگنے کی آڑ میں نوجوان لڑکیاں سر عام دعوت گناہ دینے لگیں اسلام پورہ جبر بازار میں بھیگ مانگنے کی آڑ میں جسم فروشی جیسے واقعات سامنے آنے لگیں دوردراز علاقوں سے اسلام پورہ جبر شہر میں صبح کے وقت آ جاتی ہیں اور بازا ر میں دوکانداروں کو تنگ کرنا چوری کرنا اور جسم فروشی کرنا معمول بنا ہوا ہے بھیگ نہ ملنے پر عام راہگیروں سمیت دوکانداروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا بھی عام ہونے لگا ہے اس کے ساتھ منفرد اور دلکش اداؤں سے نوجوانوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے لگیں اور دعوت گناہ دینے لگیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل گمراہ ہونے لگیں اسلام پورہ جبر کے عوام نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے اس صورت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بابا سائیں مرچو قلندر کے سالانہ عرس مبارک
Baba Sain Mirchoo urs taking place with naiza bazi
اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابا سائیں مرچو قلندر کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر نیزہ بازی کا پروگرام کروانا خطہ پوٹھوہار کی ثقافت کوفروغ دینے کے مترادف ہے کسان کونسلر صوبیدار چوہدری محمد اشفاق چوہدری ظفر پگاڑا اور دیگر نے نیزہ بازی کے پروگرام کا اعلان کر کے اپنی ثقافت کے ساتھ محبت کا اظہار کیاہے انہوں نے کہا نیزہ بازی جیسا تفریحی پروگرام خطہ پوٹھوہار کی پہچان ہے جس میں چوہدری محمد عظیم چوہدری جاویدکوثر اور چوہدری ساجد گجر کا آنا باعث فخر ہے انہوں نے کہا نیزہ بازی کا پروگرام تاریخی ہوگا۔