DailyNews

London; Councillor Ch Allah Ditta elected Mayor of Worcester for the second time

ووسٹر شہر سے دوسری بار میئر منتخب ہونے والے سینئر کونسلر میئر چوہدری اللہ دتہ

ووسٹر/ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ووسٹر شہر سے دوسری بار میئر منتخب ہونے والے سینئر کونسلر میئر چوہدری اللہ دتہ نے سٹی لیڈر کنزرویٹو پارٹی مسٹر مارک کے ہمراہ چوہدری ساجد صادق آف آڑہ جٹاں کی رہائشگاہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ جن میں چیئرمین چوہدری شوکت، چوہدری ساجد یونس، چوہدری الیاس، چوہدری نوید اکرم ایڈووکیٹ، شبیر چغتائی، چوہدری حسرت اور دیگر بھی موجود تھے میئر آف ووسٹر چوہدری اللہ دتہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹی میں خاص طور پر میرپور میں ہونے والے زلزلہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے آیا ہوں میں سٹی لیڈر ووسٹر شہر مارک کو پاکستان اور آزاد کشمیر اس لیے لایا کہ وہ یہاں کہ پر امن ماحول میں یہاں کی سیر کر سکیں اس سے بیرون ممالک بسنے والے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو گی بیرون ممالک میں پاکستان کے حوالے سے غلط نقشہ پیش کر کے بتایا جاتا ہے کہ یہاں دہشت گردی ہو رہی ہے سٹی لیڈرووسٹر شہر مارک نے یہاں کا طویل دورہ کیا ہے ہمیں یہ لگا ہے کہ یہاں پر کوئی ایسی بات نہیں پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button