DailyNews

Dadyal, AJK; Man arrested for trafficking drugs to UK packed in dresses

ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں کے کلاف بڑی کاروائی لہنگا میں ہیروئن پیک کر کے برطانیہ سمگل کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں کے کلاف بڑی کاروائی لہنگا میں ہیروئن پیک کر کے برطانیہ سمگل کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار 5لہنگوں میں پیک کی گئی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ملزم نجم رفیق ساکن سہنسہ گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش شروع ملزم مشتاق نوابی کے داماد منصور سلطانی کے گروہ کا ممبر ہے مزید ہیروئن برآمد کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان سادہ لوح لوگوں کو لالچ دے کر ہروئن سمگل کرواتے ہیں منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے دن رات ایک کریں گے ڈی ایس پی ڈڈیال راجہ ندیم عارف اور ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ فیصل صدیق کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ فیصل صدیق کو زرائع سے خبر ملی کہ بد نام زمانہ ہیروئن سمگلر مشتاق نوابی کا داماد منصور سلطانی جو کہ ہیروئن کیس میں اشتہاری ہو کر دبئی میں روپوش ہے جو کہ لہنگوں میں ہیروئن پیک کر کے برطانیہ بھیجتا ہے کے گروہ سے تعلق رکھنے والے نجم رفیق ساکن سہنسہ 5لہنگوں میں ڈیڑھ کلو ہیروئن پیک کر کے سہنسہ سے ڈڈیال لا رہا ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ لگا کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5لہنگوں میں پیک کی گئی ڈیڑھ کلو ہیروئن بر آمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے ملزم کے گروہ سے تعلق رکھنے والے مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مزید ہیروئن برآمد کی جائے گی ڈی ایس پی ڈڈیال راجہ ندیم عارف اور ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ فیصل صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان انتہائی چالاک ہیں جو کہ غریب اور سادہ لوح لوگوں کو مختلف لالچ دے کر ان کے زریعے ہیروئن باہر سمگل کرواتے ہیں گرفتار کیے گئے ملزم نے بتایا ہے کہ اس پر قرضہ تھا جس پر اسنے منصور سلطانی سے رابطہ کر کے کچھ پیسے ادھار مانگے تو منصور سلطانی نے اسے منشیات لہنگا میں پیک کر کے باہر بھیجنے کیلئے کہا کہ جس پر وہ راضی ہو گیا ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ گروہ سے تعلق رکھنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کر یں۔

Show More

Related Articles

Back to top button