تحصیل کہوٹہ کے علاقے مٹور میں قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ ہو گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے علاقے مٹور میں قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ ہو گیا فاضل جج نے قتل کے جرم میں ملوث دو نوں ملزمان کو سزائے موت اور دس،دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا گیا۔مدعی پارٹی کی طرف سے معرو ف قانون دان راجہ تنویر ایڈوکیٹ پیش ہوئے جن کی طرف سے دیے گیے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجھلہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور سے تعلق رکھنے والے نوجوان راجہ مدثر جنجوعہ کو 11اپریل 2019کو ملزمان وسیم اور عمار یاسر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جن کو پولیس نے بعد میں گرفتار کر لیا تھا مدعی پارٹی کی طرف سے ضلع راولپنڈی کے معرو ف قانون دان راجہ تنویر ایڈوکیٹ پیش ہوئے جن کی طرف سے دیے گیے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجھلہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو سزائے موت اور 10,10لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔
سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی طرف سے اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کا پر تباک استقبال
Former Chairman UC Narh, Bilal Yameen Satti welcomes former Leaders of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi and Ahsan Iqbal
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی طرف سے اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کا پر تباک استقبال۔ ہزاروں روپے نوٹوں اور منوں پھولوں کی بر سات۔ علاقہ دیکھو، دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر اور شاہد خاقان عباسی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانت کی منظور ی کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پرکہوٹہ، مر ی، کوٹلی ستیاں، کلر سیداں اور ضلع راولپنڈی سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شر کت کی بہت بڑھے بڑھے جلوس بھی لائے گئے تحصیل کہوٹہ کی دیگر یونین کونسلوں کے مسلم لیگی چیئرمینوں و ن لیگی رہنماؤں کی طرع یونین کونسل نڑھ سے سابق چیئرمین بلال یامین ستی نے کثیر تعداد میں گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ اڈایالہ آئے اور اپنے عظیم قائد ین سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کا استقبال کیا انہوں نے اپنے ان قائدین پر ہزاروں روپے نوٹوں اور منوں پھولوں کی بر سات کی جبکہ علاقہ دیکھو، دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر اور شاہد خاقان عباسی زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔
کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیات ساہیں محمد لطیف اور سردار ارشد مجید اپنے پیرو مرشد حضرت فقیر سخی سید علی اصغر شاہ کاظمی ؒ کے مزار اقدس پر حاضری۔
Sain M Latif and Sardar Arshad Majid visit shrine of Hazrat Faqir Sakhi Syed Al Asghar Shah Kazmi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیات ساہیں محمد لطیف اور سردار ارشد مجید اپنے پیرو مرشد حضرت فقیر سخی سید علی اصغر شاہ کاظمی ؒ کے مزار اقدس پر حاضری۔خصوصی دعا بھی مانگی۔گذشتہ روز کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیات ساہیں محمد لطیف اور سردار ارشد مجید نے گھڑی بند شریف ایبٹ آباد جا کر اپنے پیرو مرشد حضرت فقیر سخی سید علی اصغر شاہ کاظمی ؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی اور ملکی سلامتی،امن و امان،خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے مرشد کامل سید علی رضاء شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ گھڑی بند شریف ایبٹ آبادسے بھی ملاقات کی اور اس سے بھی اپنے لیے خصوصی دعا ء کرائی۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نڈر، بے باک لیڈر ہیں,عبد المجید مغل
Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi is a fearless leader, Abdul Majeed Mughal
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نڈر، بے باک لیڈر ہیں قید و بند کی صعبوتیں ان کو حق گوئی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی ان پر بنائے گئے تمام کیس بہت جلد جھوٹ کا پلندہ ثابت ہونگیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمارے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو رہا کر نے کا حکم سنا کر عوام کے دلوں کی تر جمانی کی ہے ملک کی عوام کی نظرین ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے امیروں سے توکچھ ملانہیں مگر غریبوں کا خون نچوڑ نا شروع کر دیامہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ملک کی عوام کی نظر یں ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی اور ملک کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہونگئے۔