DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Driver Abdul Rehman “Gugo” shot dead in long running dispute in village Anchoa, UC Manianda

یوسی منیاندہ کے گاؤں انچھوہا میںدیرینہ دشمنی پر ملزم نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے عبدالرحمان عرف گگو کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)دیرینہ دشمنی پر ملزم نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے عبدالرحمان عرف گگو کو موت کے گھاٹ اتار دیا یہ واقعہ بدھ کی شام یوسی منیاندہ کے گاؤں انچھوہا میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان عرف گگو اپنے گھر میں موجود تھا کہ گلبہار نامی شخص اپنے بیٹے کے ہمراہ وہاں آگیا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے عبدالرحمان شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس نے دم توڑ دیا۔ نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیایادر ہے کہ ملزمان نے اس سے قبل بھی مقتول فیملی کا ایک نوجوان افراسیاب کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رھائی کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر کلرسیداں کے لوگوں کی نمایاں مقامی قیادت موجود تھی

Large number of people from Kallar Syedan welcome release of ex PM Shahid Khaqan Abbassi at Adiala jail

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رھائی کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر کلرسیداں کے لوگوں کی نمایاں مقامی قیادت موجود تھی شاہد خاقان عباسی کا جیل کے گیٹ پر استقبال کرنے والوں میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے دو سابق ارکان اسمبلی انجینیئر قمرالسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی،سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کے علاوہ سات یوسیز کے سابق چیئرمین وائس چیئرمین حضرات اور سرگرم کارکنان نے شرکت کی۔یوسی بشندوٹ سے سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،چوہدری محمد حنیف،قاضی حماد یاسر،یوسی غزن آباد سے ظفرعباس مغل،ماسٹر عبدالمجیدنیاز کیانی،یوسی گف سے راجہ فیصل منور،یوسی بھلاکھر سے راجہ طلال خلیل،سردار محمد آصف،یوسی دوبیرن کلاں سے راجہ ندیم احمد،یوسی نلہ مسلماناں سے تنویرناز بھٹی،یوسی منیاندہ سے چوہدری صداقت حسین،چوہدری غالب حسین،یوسی کنوھا سے شاھداکبر گجر،نمبردار اسد عزیز،بلدیہ کلرسیداں سے سابق چیئرمین شیخ عبدالقدوس،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین کے علاوہ چوہدری طارق تاج،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے شرکت کی۔استقبال کے لیئے جانے والوں کا جوش و جزبہ دیدنی تھا وہ گھنٹوں وھاں کھڑے رہے اور درج ذیل نعرے لگاتے رہے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی،وزیر اعظم نواز شریف،شرکا اڈیالہ جیل کے گیٹ پر وزیراعظم کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے رہے۔

ون ویلنگ کرنے اور فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے ثاقب علی سکنہ جسوالہ،عمر شہزاد سکنہ چکیالہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

Police arrested Saqib Ali of Jaswala and Omar Shehzad of Chakiala on charges of one-wheeling and shooting

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ون ویلنگ کرنے اور فائرنگ کرنے کے الزام میں نوید احمد سکنہ کھلوٹ داخلی بھلاکھر کی رپورٹ پر پولیس نے ثاقب علی سکنہ جسوالہ،عمر شہزاد سکنہ چکیالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بوربمعہ پانچ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں جو موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نالہ کانسی کلر سیداں کے خطرناک پل کی مرمت کے لیے دو کروڑ کی رقم جاری

Two crores released for repairing the dangerous bridge at Kallar Syedan kass

ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی عبدالغفار کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ بشندوٹ کے گاؤں گوہڑہ میں ادا کی گئی

Retired secretary Abdul Ghaffar Kayani passes away in village Gorra

کلرسیداں( اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی عبدالغفار کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ بشندوٹ کے گاؤں گوہڑہ میں ادا کی گئی جس میں محمد زبیر کیانی،سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،مظفر اقبال بیگ،ہمایوں کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button