بھڈانہ ، کیش ڈلیوری وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔پرائیویٹ کمپنی کی کیش ڈلیوری وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ بیول گوجرخان روڈ پر بھڈانہ کے مقام پر پیش آیا۔ دونوں موٹر سائیکل سوار وں کا تعلق بھڈانہ سے بتایا جاتا ہے۔ کیش ڈلیوری وین گوجرخان کی طرف جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دونوں موٹر سائیکل سوار دور جا گرے۔ جمیل بشارت کے سر پر چوٹیں آئی جبکہ انصر نامی نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا ہے۔
عسکری اسلامک ماڈل سکول اسلام پورہ جبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Annual prize ceremony held at Askri Islamic model school, Islam purra jabber
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ ) عسکری اسلامک ماڈل سکول اسلام پورہ جبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں طلباء و طالبات سیاسی و سماجی شخصیات والدین سمیت مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل ایریا گوجرخان ذوالفقار علی خان، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان میاں محمدعمران عباس،راجہ لاریب کیانی اورچیئرمین یونین کونسل گھنگریلہ راجہ ذاہد صدیقی نے شرکت کی جبکہ تقریب میں بچوں نے پاک فو ج اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اظہاری ہمدردی کے طور پر مختلف ڈیبلو پیش کیے ذوالفقار علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں سب سے اچھا کام یہ ہے کہ ہماری نسل تربیت یافتہ ہو اس سے صحت مند اور پڑھ لکھا معاشرہ وجود میں آتا ہے ڈگریاں و عہدے لے لینا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہوتی بلکہ اس چیز پر زور دینا چاہیے کہ ہمارے بچے کتنے باادب ہیں ہمارے معاشرے ایسے بچوں کا فقدان ہے جو بچے والدین سمیت بڑوں کو جھک کر سلام کیا کرتے تھے اب وقت آ گیا ہے کہ اپنے بچوں کے دلوں میں پیار محبت اور اخوت پیدا کی جائے جس کے لیے ہمارے تعلیمی ادارے باخوبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں عسکری اسلامک ماڈل سکول کے پرنسپل ایم الیاس چوہدری سمیت تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ اپنی نوجوان نسل کو اچھائی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہی دعا ہے کہ مزکورہ سکول سٹاف یہ کام سر انجام دیتے رہیں،تقریب سے پرنسپل جینٹری کالج وقار بٹ،معروف پوٹھواری شاعر ایم یعقوب انجم نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں بچوں سمیت سٹاف میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب میں چوہدری نے حاجی اورنگزیب،صاحبزاہ اخلاق قریشی،معروف صحافی ممراز شیخ،فاروق قریشی،بینک منیجر عثمان قمر،ڈاکٹر شاہین صاحبہ نیشنل ہسپتال روات،چوہدری خضر الحسن راجہ افراز،آر جے سید مرسلین،راجہ صابر صدیقی،راجہ ظہیر اختر چوہان،خرم کیانی،سر ساجد،حافظ خورشید،چوہدری مشتاق،ارشد محمود،راجہ عبدالقیوم،چوہدری مظہر حسین،صوبیدار اشرف سمیت علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پرنسپل ایم الیاس چوہدری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
ڈہوک سلطان عالم میں رات کی تاریکی میں چوروں نے ہلا بول دیا،دو گھروں کا صفایا
Two homes burgled in village Dhok Sultan Alam
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈہوک سلطان عالم میں رات کی تاریکی میں چوروں نے ہلا بول دیا،دو گھروں کا صفایا پولیس چوکی قاضیاں مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اسلام پورہ کے گاؤں ڈہوک سلطان عالم کے رہائشی محمد صغیر اور محمد یاسر نے پولیس کو بتایا کہ ہم ایک ہی حویلی میں رہائش پذیر ہیں ہمارے دو گھروں میں چوری کی ورداتیں ہوئی ہیں جس کے دوران چار عدد چوڑیاں ہار سیٹ انگوٹھیوں کے علاقہ نقد رقم پچاس ہزار اور سترہ ہزار نامعلوم چور لیکر فرار ہو گئے ہیں تاہم ایس ایچ او تھانہ گوجرخان و چوکی انچار ج قاضیاں موقع وردات پر پہنچ گئے اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کی ماہ فروری میں 5گاڑیوں کے خلاف کاروائی
Patrolling police Tali Morr take action against five vehicles in the month of February
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کی ماہ فروری میں 5گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گی تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ چوکی انچارج سید سخاوت حسین نے ایس ایس پی راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر 5غیر معیار سلنڈر اور تیز رفتاری پر گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گی اور بیٹ ایریا میں 20سے زاہد گاڑیوں کو مدد فراہم کی