گہنگے بہرئے معزور بچوں کے اسپیشل ایجوکیشن سکول میں فنکشن
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گہنگے بہرئے معزور بچوں کے اسپیشل ایجوکیشن سکول میں فنکشن۔ صدر پریس کلب کہوٹہ عمران جنجوعہ مہمان خصوصی تھے۔بصیرت اور بصارت سے محروم معصوم بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت، نعت رسول مقبول ﷺ، ملی نغمیں اور ٹیبلو پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ کر کے رکھ دیا اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رفاقت جنجوعہ نے بھی خصوصی شر کت کی اس موقع،صدر پریس کلب کہوٹہ عمران جنجوعہ، پرنسپل صدف یاسمین،تحصیل سپورٹس آفیسرمحمد رحمت اللہ سیال، محمد عاصم نے خطاب کیا اپنے خصوصی خطاب میں صدر پریس کلب کہوٹہ عمران جنجوعہ نے کہا کہاآج اسٹیج پر ان معزور بچوں نے بہترین پرفانس دیکھا کر ہم دیکھنے والوں کو یہ بتا دیا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں ان کو صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اللہ پاک نے ان کو ایک نعمت سے محروم کیا ہوتا ہے تو ان کو دیگر نعموں میں بے پناہ اضافہ کیا ہوتا ہے انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن سکول کی پرنسپل صدف یاسمین اور دیگر تمام سٹاف کی تعریف کی۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظوری حق سچ کی فتح ہے
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s bail is a victory of truth
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر، راجہ سخاوت ایڈوکیٹ، راجہ سعید احمد اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظوری حق سچ کی فتح ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو رہا کر نے کا حکم سنا کر عوام کے دلوں کی تر جمانی کی ہے ملک کی عوام کی نظرین ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر، معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت ایڈوکیٹ،مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد اورصدر مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے امیروں سے توکچھ ملانہیں مگر غریبوں کا خون نچوڑ نا شروع کر دیامہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ملک کی عوام کی نظر یں ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی اور ملک کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہونگئے۔
ہم آج اپنے قائد شاہد خاقان عباسی کا تاریخی استقبال کر یں گے, بلال یامین ستی
We will give historical welcome to Shahid Khaqan Abbassi, Bilal Yameen Satti
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آج اپنے قائد شاہد خاقان عباسی کا تاریخی استقبال کر یں گے ضلع رالپنڈی پنڈی کی 7تحصیلوں سے ہزاروں مسلم لیگی کارکن ور کر آج دن 12بجے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ جاہیں گئے۔ ہمارے قائد سابق وزیز اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جس جرت مندی کا مظاہر ہ کیا ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا ببر شیر ہیں اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سر مایہ ہیں وہ ایک دبنگ لیڈر ہیں جن کو حقیقی جمہوریت کا سپاہی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہمارے قائد کے حوصلے پہلے سے بھی بلند ہیں آج بھی بلند ہے اور مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان،ورکنان کل بھی اپنے قائد ین کے ساتھ تھے اور آج بھی اس مشکل دور میں بھی ان کے ساتھ اور انشاء اللہ آنے والا دور ن لیگ کا دور ہو گا۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ملک شوکت مہان کا بھانجاملک احتشام رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے
Malik Eitsham wallima celebrated
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ملک شوکت مہان کا بھانجاملک احتشام رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں بھانجے ملک احتشام کی دعوت ولیمہ سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ دعوت ولیمہ میں سابق بلدیاتی نمائندوں سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی عبد الروف،سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد،سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔