Dadyal, AJK; Reception held for mayor of High Wycombe Ch Mazamal Hussain in village Khatar
میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے اعزاز میں چوہدری غفار آف کٹھار نے عشائیہ دیاعشائیہ کی تقریب
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے اعزاز میں چوہدری غفار آف کٹھار نے عشائیہ دیاعشائیہ کی تقریب سے میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین،چوہدری محمد شکیل (اوور سیز کوارڈینیٹر وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد)،سابق میئر ضیاء احمد اور چوہدری ظہور احمد نے خطاب کیا۔تفصیل کے مطابق میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے اعزاز میں چوہدری غفار آف کٹھار نے عشائیہ دیاعشائیہ کی تقریب سے میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین،چوہدری محمد شکیل (اوور سیز کوارڈینیٹر وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد)،سابق میئر ضیاء احمد اور چوہدری ظہور احمد نے خطاب کیا۔چوہدری محمد شکیل (اوور سیز کوارڈینیٹر وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد)،سابق میئر ضیاء احمد اور چوہدری ظہور احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم چوہدری غفار آف کٹھار کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے ایک خوبصورت محفل سچائی اور ہمیں مل بیٹھنے کا موقع دیا۔انہو ں نے کہا کہ ہم اہلیان ڈڈیال کے بے حد مشکور ہیں جنہو ں نے میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کا ڈڈیال پہنچے پر شاندار استقبال کیا تھا اور آج ان کو مختلف تقریبات منعقد کر کے عزت بخش رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہمارے ڈڈیال کے نوجوانو ں پر جو بر طانیہ میں راہ کر محنت کر کے ڈڈیال اور اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین نے کہا کہ میں سب سے پہلے چوہدری غفار آف کٹھار کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے یہ شام ہمارے لیے خوبصورت بنائی اور ہمیں اتنی عزت بخشی۔انہو ں نے کہا کہ میں ڈڈیال کے تمام لوگو ں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے ڈڈیال پہنچنے پر استقبال کیا تھا اور جو اب مزید عزت دے رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ مجھ سے جہا ں تک ہو سکے گا میں بر طانیہ میں راہ کر اپنے علاقے کے لوگو ں کی خدمت کرونگا اور ایک بار پھر سے آپ لو گو ں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے مجھے اتنی عزت بخشی۔تقریب میں چوہدری مصدق آف چھتروہ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان،چوہدری شوکت علی،چوہدری شاہد عزیز،شبیر انصاری،یاسر کیانی،چوہدری امجد علی کنڈ،راجہ الطاف،راجہ افتخار،عبدالغفور چغتائی، حاجی ادریس مغل،چوہدری رزاق و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
صدر مسلم لیگ ن گر یٹر مانچسٹر بر طانیہ چوہدری طارق محمود نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام کروائیں ہیں انشا ء اللہ آمد ہ الیکشن میں دوبارہ بھاری اکثریت سے جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیا ل کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گئے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے سابقہ دورے حکومت میں بھی بیشمار ترقیاتی کام ہو ئے تھے اور اس بار بھی ترقیا تی کام تیزی سے جاری و ساری ہیں۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں جتنے کام کیئے ہیں اتنے کام پچھلے دس سالو ں میں بھی نہیں ہوئے تھے انشا ء اللہ پانچ سالو ں میں کو ئی کام باقی نہیں رہے گا۔انہو ں نے کہا کہ انشا ء اللہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گئے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) میونسپل کمیٹی چکسواری نے چکسواری میں قائم فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات پر گرینڈ آپریشن مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کی مداخلت پر وقتی طور پر روک دیا انجمن تاجراں چکسواری اور چیف آفسیر مونسپل کمیٹی چکسواری راجہ عرفان کے درمیان مذاکرات ہوئے مذاکرات میں انجمن تاجراں چکسواری کے عہدیداران اورپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجیداورسابق میڈیاایڈوائز ر چودھری یاسر ممتازبھی شریک تھے یہ طے پایاکہ بازار کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک دونوں اطراف ناجائز تجاو زات ہٹانے نالیوں کی صفائی اورمرمت مونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی جس میں دکانداروں اورمالکان کواعتماد میں لیاجائے گا اوریہ سارا عمل 25 مارچ تک مکمل کیاجائے گا اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجیدنے کہاکہ مئی جون میں چکسواری بازار کی مین روڈ جوتقریبا دو کلومیٹر ہے محکمہ شاہرات جلدکام شروع کرے گا یہ اہم ترین مصروف ترین روڈ ہے مونسپل کمیٹی نالیوں کاکام شروع کرنے سے پہلے محکمہ شاہرات کے آفیسران سے رابطہ قائم کرکے موقع ملاحظہ کرے تاکہ سار ا کام منصوبہ بندی کے تحت کیاجائے تاکہ بعدمیں کوئی اکھاڑ بچھاڑ نہ ہواورباربار تعمیراتی کام نہ کیاجائے تاجرنمائندگان نے کہاکہ چکسوار ی کی صفائی تجاوزات کے خاتمہ میں ہمیشہ حق میں رہے ہیں مونسپل کمیٹی کے نمائندوں کوچاہیے کہ تاجروں کے اعتماد میں لیں اورتاجربرادری کومشاورت میں شامل رکھاجائے تاجروں نے مونسپل کمیٹی کے نمائندوں سے اس توقع کااظہار کیاکہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ طے شدہ پروگرام پرعملدرآمدہرحال میں یقینی بنایاجائے مونسپل کمیٹی کے چیف آفسیر راجہ عرفان نے کہاکہ چکسواری بازار ایک بڑاتجارتی مرکز ہے دوردراز کے لوگ یہ کاروبار اورخریدار ی کے لئے آتے ہیں بازار ہرلحاظ بارونق ہوناچاہیے سڑک پرکوئی تجاوزات نہ ہوں ٹریفک رواں دواں رہے اس سارے عمل کے لئے تاجربرادری سول سوسائٹی کاتعاون ازحدضروری ہے یہاں کے لوگ مخلص ہیں تعاون بھی کرتے ہیں ہم سب مل جل کرچکسواری بازار کوایک مثالی بازار بنائیں گے اس موقع پرمرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدر منیر حسین سیٹھی،جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب،چیئرمین زکوۃو عشر حلقہ دو راجہ عبد العزیز خان قاضی قدیر حاجی رحمت علی رضوان لون شیخ ندیم ظفراقبال مغل رفاقت مغل اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجودتھے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) 18ویں عید میلاد النبی ﷺ کی مقدس اورروح پرور تقریب یکم مارچ بروز اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے حسب روایت سابق صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤ س فیض پورشریف میں منعقدہوگی تقریب کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت صاحبزادہ پیرمولانامحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے اورخصوصی خطاب بھی کریں گے تقریب کاانتظام وانصرام کی سعادت چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین اوران کے براد ران کریں گے تقریب میں باوضو شرکت باعث اجروثواب اورخیروبرکت ہوگی
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) 18ویں عیدالنبی ﷺ کی مقدس اورروح پرور تقریب یکم مارچ بروز اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے حسب روایت سابق صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤ س فیض پورشریف میں منعقدہوگی تقریب کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت صاحبزادہ پیرمولانامحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے اورخصوصی خطاب بھی کریں گے تقریب کاانتظام وانصرام کی سعادت چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین اوران کے براد ران کریں گے تقریب میں باوضو شرکت باعث اجروثواب اورخیروبرکت ہوگی