DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Al-Shafa Medical Trust & iCare Organize Free Eye Camp at Zarfazal Medical Trust

الشفاء میڈیکل ٹرسٹ اینڈ آئی کئیر کی طرف سے زرفاضل میڈیکل ٹرسٹ میں فری آئی کیمپ کا اہتمام

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔الشفاء میڈیکل ٹرسٹ اینڈ آئی کئیر کی طرف سے زرفاضل میڈیکل ٹرسٹ میں فری آئی کیمپ کا اہتمام۔ 23فروری بروز اتوار کو زرفاضل میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی 262مریضوں کو فری چیک کیا گیا ادویات اور چشمے بھی فری میں دئیے گئے علاقے کی عوام نے اس نیکی کے عمل کو سراہا اور چوہدری محمد آزاد کے لیے درازی عمر اور کاروبار میں برکت کی دعائیں دیں۔

بیول بازار میں صفائی کا انتظام نہ ہونے سے جا بجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں

There are piles of rubbish in the bewal bazaar due to lack of sanitation

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول بازار میں صفائی کا انتظام نہ ہونے سے جا بجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں دکاندار کوڑے کو آگ لگا کر جان چھڑا رہے ہیں بیول بازار میں سویپر نہ ہونے سے پورے بازار میں ہر طرف کاغذ اور دیگر کوڑا کرکٹ بڑھتا ہے جسے صبح صبح دکاندار گلی کے کونے میں نکڑ میں اگٹھا کر کے آگ لگا دیتے ہیں آج کئی ہفتے ہوئے یہ مسئلہ جاری ہے پورے بازار میں مین اڈہ چوک میں سموٹ روڈ چوک اور دیگر گلیوں میں ہر کونے میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں یونین کونسل کی جانب سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے صفائی عملہ کا انتظام نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی تاجر یونین اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھا رہی ہے۔

چوہدری الیاس ، چوہدری غیاث کی والدہ کی نماز جنازہ بیول دھمیال میں ادا کردی گئی

Mother of Ch Ilyas and Ch Ghayas passed away in Village Dhamiyal, Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ چوہدری الیاس ، چوہدری غیاث کی والدہ کی نماز جنازہ بیول دھمیال میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں عوام بیول اور شرقی گوجرخان کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی

ممتاز مذہبی سکالر اور رو حانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر نے گو جر خان میں سالانہ تعلیمی سیشن سے؛امت مسلمہ آ غاز،عروج اور احیا؛کے مو ضوع پر لیکچر , ملک بھر سے 9ہزار سے زائد افراد نے شر کت

Prominent religious scholar and intellectual personality Prof Ahmad Rafiq Akhtar lectured on the banquet of the annual Ummah Muslim, Over 9,000 people attend function

گو جر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) پروفیسر احمد رفیق اختر نے گو جر خان میں سالانہ تعلیمی سیشن سے؛امت مسلمہ آ غاز،عروج اور احیا؛کے مو ضوع پر لیکچر دیا،اس پروقار تقریب میں دنیا اور ملک بھر سے 9ہزار سے زائد افراد نے شر کت کی۔ ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔2 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ بنائی گئی تھی۔سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ان نے ذمہ داریاں سر انجام دیں،

گوجرخان۔ پوسٹ آفس ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال۔

Post office staff at Gujar Khan post office go daily one hour on strike due to no upgradation

Show More

Related Articles

Back to top button