DailyNews

Chakswari, AJk; Free fruit plants are being given, Field assistant in charge Mohammad Ansar

مفت پھل دار پودوں کا باغ بھی لگا کر دے رہے ہیں,چکسواری کے فیلڈ اسٹنٹ انچارج محمد عنصر

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پور شریف محکمہ زراعت سرکل چکسواری کے فیلڈ اسٹنٹ انچارج محمد عنصر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس موسم گرما کے لئے کچن گارڈننگ سبزیوں کے بیچ دستیاب ہیں کچن گارڈننگ کے حوالے سے جس قسم کی راہنمائی کی ضرورت ہو ہم وہ بتائیں گئے ہماری کوشش ہے کہ یونین کونسل فیض پور شریف میں محکمہ زراعت کے توسط سے لوگوں کو موسمی سبزیوں کو اگانے اور زمین کی مکمل تیاری کے بارے میں ہر ممکن معلومات فراہم کی جائیں جس کے لئے ہم نے میڈیا کے نمائندے کو بلا کر زراعت کے حوالے سے عوامی شعور آگاہی کا پروگرام بنایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سلسلے میں ہمارے پاس آ کر زراعت کے حوالے سے مفید مشورے لے سکیں اور اپنے مفید مشورے ہم کو دیں تاکہ ہم شعبہ زراعت کو اچھے طریقے سے سائنسی بنیادوں پر اجاگر کرنے اور لوگوں کے تعاون سے زراعت کو فروغ دے سکیں اور پھلوں اور سبزیوں میں لوگوں کو خود کفیل بنایا جا سکے اس کے علاوہ ہمارے پاس چارہ جئی جس کی تین اقسام (NARC)(PARC)(PD2LV65)ہیں ٹرائل کے لئے مختلف جگہوں پر کاشت کی ہوئی ہیں جو کہ سدا بہار چارہ ہے اس کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد مکمل طور پر کاشت کے لئے منگوایا جائے گا تاکہ خشک چارے کی کمی کو دور کیا جا سکے اور کم سے کم جگہ پر زیادہ سے زیادہ سدا بہار چارہ کاشت کر کے مال مویشی کی خوراک کو پورا کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ دو معاون نوجوان بیلدار ہیں جو کہ ہمہ وقت لوگوں کے لئے باغبانی اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے والی اسپرے پر کا م کر رہے ہیں ہم تواتر سے مختلف جگہوں پر مفت پھل دار پودوں کا باغ بھی لگا کر دے رہے ہیں اور مزید لوگوں کو بھی باغ لگانے کے حوالے سے بتا رہے ہیں اس کے لئے ہمیں یونین کونسل فیض پور شریف کے عوام کا تعاون درکار ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چیئرمین گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان پاکستان و آزاد کشمیر کے دو ماہ کے طویل دورے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گے نجی دورے کے باوجود انھوں نے پاکستان و آزاد کشمیر میں بہت مصروف وقت گذارا دورے کے آعاز میں انھوں نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ایوان صدر مظفر آباد میں ملاقات کی انھیں برطانیہ میں گلوبل پاکستان کشمیر کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی طرف سے کی گئی کوششوں سے اگاہ کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے راجہ سکندر خان کی کشمیر کاز کے لیے خدمات کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں پروقار تقریب منعقد کر کے انھیں شلیڈ پیش کی اور انکی خدمات کو سراہا مسٹ یونیورسٹی میرپور نے پانچ فروری یوم یک جہتی کے موقعہ پر انھیں سپیشل مہمان کے طور پر مدعو کیا جہاں راجہ سکندر خان نے اپنی طرف سے اور گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے لیے کیے گے اقدامات کے حوالے سے اگاہ کیا یوم یک جہتی کے حوالے سے گلوبل پاکستان کشمیر کونسل نے میرپور میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ چیف جسٹس عبدالمجید ملک تھے جبکہ صدرات چیئرمین ڈرائی پورٹ راجہ جمیل نے کی کانفرنس میں چوھدری محمد سعید نشاط کا ظمی مسرت شاہین اور نامور شخصیات نے شرکت کی راجہ سکندر خان نے دورے کے دوران میرپور ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں کڈنی ڈائیلاسز سینٹر کادورہ کیا اور حکومتی اقدامات کو سراہا جو وہ عوام کو صحت کے حوالے سے کر رہی ہے سپیشل بچوں کے حوالے سے قائم کشمیر انسی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کابھی دورہ کیا اور ڈاکٹر امجد انصاری کے جزبہ خدمت خلق کی تعریف کی برطانیہ واپسی سے قبل اسلام آباد میں نئے قائم ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیوز پورٹل کی اففتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی جہاں کشمیر سالیڈ ٹی فورم کی چیئرپرسن متحرمہ عظمی گل اور کشمیر ایشو پر امریکہ میں کام کرنے والے فاروق مرزا سے سیر حاصل بحث ہوئی راجہ سکندر خان نے گلوبل کشمیر پاکستان سپریم کونسل آزاد کشمیر کا صدر سید شبیر شاہ کو نامزد کیا ریٹائرڈ جج چوھدری نعمت اللہ کو لیگل ونگ کا صدر اور اور محمد علی کو سپورٹس ونگ کا صدر نامزد کیا راجہ سکیندر خان دو ماہ کے دورے کے دوران خاصے مصروف رہے وطن واپسی سے قبل انھوں نے تمام مکاتب فکر کے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی حوصلہ افزائی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button