AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Mobile shop at Chakswari bazaar burgled, 1,60,000 Rps worth of mobile phones stolen

چک سواری مین بازار موبائل کی دکان میں چوری کی واردات ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے مالیت کے سات نئے موبائل سیٹ چوری

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک سواری مین بازار موبائل کی دکان میں چوری کی واردات ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے مالیت کے سات نئے موبائل سیٹ چوری چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام علاقہ اور انجمن تاجراں کا اظہار تشویش تھانہ چک سواری نے اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق چک سواری شہر کے وسط میں واقع کشمیر موبائل زون کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سات عدد موبائل نیو سیٹ جن کی مالیت لگ بھگ ایک لاکھ ساٹھ ہزار تھی لیکر بڑی آسانی سے رفو چکر ہو گے دوکان کے مالک خواجہ شعیب ایڈووکیٹ ساکن مچھیاڑی کے مطابق جمعرات کی شام وہ اپنے عزیز کے گھر دعوت میں تھے کہ نو بجے انھیں فون آیا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور موبائل غائب ہیں جس پر وہ فوری طور پر دکان پر پہنچے تو سات عدد موبائل سیٹ غائب تھے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرئے میں ایک نامعلوم شخض کو جس نے چہرے پر چادر لپیٹی ہوئی تھی پورئے آٹھ بجے دوکان کے تالے توڑتے ہوئے دیکھا گیا تالے توڑ کر اس نے موبائل چوری کی واردات سرف تیس سکینڈز میں مکمل کی جبکہ ایک شخض باہر سڑک پر موٹر سائیکل لیکر کھڑا دیکھا گیا جو کہ اسکی معاونت کے لیے کھڑا تھا واقعہ کی اطلاع تھانہ چک سواری کو کر دی گئی ہے جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اس سے قبل پچھلی رات چک سواری بازار کے مصروف شاپنگ سینٹر وقار شاپنگ سینٹر میں واقعہ ملٹی میڈیا موبائل شاپ کی چھٹ توڑ کر چوری کرنے کی کوشش کی گئی لیکن چوکیدار کے بروقت پہنچنے پر نامعلوم چور رفو چکر ہو گے چک سواری میں چوری چکاری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام علاوہ اور انجمن تاجراں نے اظہار تشویش کیا ہے اور پولیس گشت کو موثر بنانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسواری کے سیکرٹری اطلاعات چودھری ثاقب ظفر فرزندنگیال اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی امت مسلمہ اور اور پاکستان کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا شہید عوام کا عظیم کارنامہ ہے۔ گزشتہ 46برس قبل 22فروری 1974کو پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کروانا اور تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا اہم کردار تھا۔ اسی وجہ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام اور عالمی دنیا کے عظیم بااصول رہنما تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو نئے عزم ولولے ہمت حوصلے کے ساتھ جینے کا حق دیا۔ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی محترمہ شہناز انصاری کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ محترمہ شہناز انصاری بہترین سیاسی کارکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں۔مرحومہ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے تمام ورکرز کارکنان عہدے داران غم کی اس گھڑی میں محترمہ شہناز انصاری کے اہل و عیال،خاندان کے جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تارکین وطن کے راہنما سائیں محمدرزاق فرنال پنیام حال مقیم برمنگھم نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن افسوس کہ جو حشر منگلا ڈیم بناتے وقت متاثرین کے ساتھ کیا گیا تھا وہی آج متاثرین اپ ریزنگ کے ساتھ ہو رہا ہے واپڈا اور حکومت آزاد کشمیر نے متاثرین اپ ریزنگ کے ساتھ جو وعدے کیے تھے اسے پورا کرئے ضلع میرپور کی نااہل اور نالائق لیڈر شپ کی وجہ سے متاثرین کے مسائل آج پندرہ سال بعد بھی حل نہیں ہو سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے برمنگھم برطانیہ سے چک سواری پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سائیں عبدالرزاق نے کہا کہ متاثرین کے ٹاونز کو اسلام آباد کے برابر سہولتیں دینے کا ودہ کیا گیا تھا لیکن آج آپ نیو ٹاون چک سواری کا دورہ کریں تو آپ کو ہر طرف ٹوٹی سڑکیں نامکمل عمارات خراب سیوریج لائینں پانی کی ٹوٹی پائپ لائینں بند سٹریٹ لائیٹس ملیں گی جن پر احکام بالا کی توجہ بار بار مبذول کروائی گئی لیکن ماسوائے طفل تسلیوں اور زبانی وعدوں کے کچھ بھی نہیں ہوا سائیں عبدالرزاق نے کہا کہ میرپور کے عوام کی اکثریت بیرون ملک برطانیہ میں آباد ہے جب ہم یہاں سے وہاں جاتے ہیں تو ہر طرف مسائل ہی مسائل دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٓج برطانیہ میں پروان چڑھنے والی چوتھی نسل وطن اانے سے گریزاں ہے اگر ملکی صورت حال کو بہتر نہ کیا گیا تو آئندہ دس بیس برسوں کے بعد تاریکن وطن یہاں آنا بند کریں گے جس کا سارا نقصان ملکی معشیت پر ہو گا لہذا حکومت وقت کو چاہیے کہ متاثرین اپ ریزنگ اور اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
گزشتہ برطانیہ کے لارڈ میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کی وفد سمیت ڈڈیال آمد پر سنڈل کراس ڈڈیال پر والہانہ استقبال کیا گیا۔جس میں ڈڈیال سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ڈڈیال آمد پر ویلکم کیا۔ اس موقع پر ٹھارہ ڈڈیال کے مقام پر گورنمنٹ انٹیرکالج ٹھارہ میں ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین اور انکی ٹیم کے اعزاز میں ڈڈیال کی سیاسی شخصیات نے اظہار خیال کیا مقررین۔ راجہ ضیاء سابق میئر۔نے سٹیج پر بیٹھے تمام مہمانوں کو ڈڈیال آذاد کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان عثمان سلمان نے بھی تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ڈڈیال میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں پر چوہدری مسعود خالد اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے کہاکہ ہمارے علاقے کے چوتھے میئر منتخب ہوئے ہیں انسے پہلے محبوب بھٹی۔ راجہ ضیاء۔ محمد حنیف کے بعد چوہدری مزمل حسین میئر آف ہائی ویکمب منتخب ہوئے ہیں جس پر میں انکو اور انکے پورے خاندان کو مبارکبادپیش کرتے ہوں۔ میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ برطانیہ میں یہ ہمارے علاقے ڈڈیال کے چوتھے میئر منتخب ہوئے ہیں یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے انکے ساتھ آنے والے مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔ صحافی حضرات کو ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم ڈڈیال پریس کلب کے نام سے چلنے والے پریس کلب کو دوبارہ زندہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جہاں تک ہوسکا میں انکی سرپرستی بھی کرنے کو تیار ہوں۔وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے مزید کہا کہ میں میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل اور انکی ٹیم کو وطن عزیز آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں انکے ساتھ آئے ہوئے انگلش مہمانوں کو سپیشل ویلکم کرتا ہوں اور ساتھ چیئرمین چوہدری تجمل حسین اور انکے پورے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے گو رنمنٹ انٹر کالج ٹھا رہ کو ڈگری کالج کرنے کااعلان کیا انہوں نے کہا کہ میری کو شش ہو گئی کہ میں تما م کام بلاتفریق کرنے چاہتے ہو ں اور کرنے گا میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین سب سے پہلے میں آپ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح آپ لوگوں نے مجھے عزت بخشی اور میرا اس طرح استقبال کیا میں اس پر آپ کا بے حد مشکور و ممنون ہوں میں منسٹر آف آزاد کشمیر چوہدری مسعود خالد صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا دیرینہ مطالبہ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ٹھارہ کو ڈگری کالج ٹھارہ کرنے کے اعلان کیا اس پر میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان نے کہا میں بھی تمام آنے والے مہمانوں کو ڈڈیال آمد پر ویلکم کہتے ہوں اور چوہدری تجمل کا اس تقریب میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔چوہدری آفتاب احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ چوہدری تجمل اور انکا خاندان ایک بڑہ خاندان ہے ہمیں کشمیری ہونے کے ناطے فخر ہے اس خاندان پر۔۔سوئی ہینرڈ۔ نے کہا ہمیں یہاں آکر اچھا لگا آپ لوگوں کا پیار دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔۔کونسلر لیسلی کلرک۔نے بھی کہا ڈڈیال آزاد کشمیر آکر اچھا لگا سپیشل ٹھارہ ڈڈیال کے لوگوں کی محبت دیکھ کر اپنے بن کا احساس ہوا۔ایکس میئر محمد حنیف۔میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہیکہ یہ لوگ یہاں ہمارے کے پاس تشریف لائے۔چوہدری شکیل یوکے میں میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین اور انکی ٹیم کو وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتا ہوں میئر آف ہائی فیکمب چوہدری مزمل اور انکے خاندان کو اس کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاچوہدری عابد یاسین میں میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل اور انکی ٹیم کو وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیئرمین چوہدری تجمل صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں صوفی جاویدنے کہا کہ یہ خاندان یہ گھرانہ کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ یہ ایک بڑاخاندان ہے اس خاندان کے لوگ وسیع سوچ کے مالک ہیں۔ یہ دونوں بھائی بہت محنتی ہیں انہوں نے دیارے غیر میں ہمارہ نام روشن کیا جس پر میں انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انکا استقبال دیکھ کر پتا چلا کہ انہوں نے جتنی محنت کی اللہ تعالیٰ نے انکو اتنی ہی عزت بخشی ہی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ میں اس خاندان کے ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کو وفد سمیت وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں چوہدری جاوید ظفر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں چیئرمین چوہدری تجمل صاحب اور چوہدری مزمل حسین صاحب کو۔یہ انکی چوتھی نسل ہے جو ہمارے علاقے کا نام روشن کر رہی ہے۔یہ فرزند ڈڈیال ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔ میں میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین صاحب کو اپنے وفد سمیت وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔۔چوہدری ظفر حسین نے کہا کہ میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سنڈل کراس پر ہمارے استقبال کیا اور ہمیں عزت دیاور چیئرمین چوہدری تجمل میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج سنڈل کراس کے مقام پر میرے بھائی میئر آف ہائی ویکمب برطانیہ چوہدری مزمل اور انکے وفد کو ویلکم کیا اور انکا والہانہ استقبال کیا یہ ہمارے لییاستقبال کر نے والوں میں عبدالغفور چغتائی،سابق کونسل مشتاق چغتائی،ڈڈیال پر یس کلب کے جنرل سیکرٹری قاری محمد نیازی،عبداللہ خان وقار بشیر،مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنماؤں میں چوہدری عبدالغفار،محمد اورنگزیب ویگر بھی موجود تھی

Show More

Related Articles

Back to top button