DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kaniz Akhtar of Balakhar robbed after withdrawing cash from the Bank

بنک سے رقم نکلوانے کیلئے آنے والی سادہ لوح خاتون کو نوسر باز نے لوٹ لیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)بنک سے رقم نکلوانے کیلئے آنے والی سادہ لوح خاتون کو نوسر باز نے لوٹ لیا۔کنیز اختر زوجہ محمد مشتاق سکنہ بھلاکھر نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے بیٹے نعیم احمد نے سعودی عرب سے میرے لئے پیسے بھیجوائے جو لینے کیلئے حبیب بنک کلر سیداں میں گئی اور 49,500روپے بنک ہذا سے وصول کئے تو پاس ہی کھڑے ایک شخص نے مجھے کہا کہ لائیں میں رقم گن کر دیتا ہوں،اکثربنک والے کم رقم دے دیتے ہیں۔اس نے میرے ہاتھ سے رقم پکڑ کر گننا شروع کر دی،میں اس دوران بیٹی فرحت شاہین سے باتوں میں مصروف ہو گئی اور نامعلوم شخص موقع پا کر رقم کے ہمراہ بنک سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔بنک سکیورٹی کیمروں میں مذکورہ شخص کی مکمل شناخت موجود ہے۔

تبدیلی کے گمراہ کن نعرے پر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی نے قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیا

The PTI, which came to power over the misguided slogan of change, gave the nation nothing but inflation and unemployment, Ex PM Shahid Khaqan Abbassi.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ تبدیلی کے گمراہ کن نعرے پر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی نے قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیا پہلے ہی قوم کو بتادیا تھا کہ ان میں ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد میں کلرسیداں کے سرگرم لیگی کارکنوں محمد زبیرکیانی،توفیق تاج کیانی،چوہدری محمد حنیف،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد آصف،نمبردار اسدعزیز،بلال عارف اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ کو جب اقتدار ملا تھا تو اس وقت ملک میں انرجی بحران تھا دہشتگردی تھی ہم نے نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے قوم کو بجلی کے بحران سے نجات دلائی سی این جی اسٹیشنوں پر لگی میلوں لمبی لائنوں کا خاتمہ کیا صنعتی ترقی کو ممکن بنایا موٹرویز بنیں اس وقت تو عمران خان کہتے تھے کہ قومیں موٹرویز سے ترقی نہیں کرتیں آج ہمارے دور میں شروع موٹرویز کے افتتاح بھی کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاھور عبدالحکیم،فیصل آباد ملتان اور سکھر کے علاؤہ ہزارہ اور لاھور سیالکوٹ موٹرویز بھی ہم نے شروع کی تھیں آج کوئی بتائے کہ موٹرویز بنانے کا فیصلہ غلط تھا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ہم سب کے لیڈر اور رہنما ہیں کوئی میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا مسلم لیگ ن کی قیادت کو آج جس انتقام کا سامنا ہے ہم اس صورتحال کو برداشت کرلیں کے قیدوبند قبول ہیں مگر پارلیمان کو کمزور کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتے رہیں گے شاھد خاقان عباسی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنا داخلہ اتحاد مضبوط بنائیں اور مخالفین کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

محمد عارف چشتی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ایک بجے چوآخالصہ کے قریب ڈھوک بنگیال میں ادا کی جائے گی

Mohammad Arif Chishti passed away in Dhok Bangyal, Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق نائب ناظم یوسی چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر کے خسر ڈاکٹر ربنواز اور صوبیدار محمد الیاس کے والد محمد عارف چشتی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ایک بجے چوآخالصہ کے قریب ڈھوک بنگیال میں ادا کی جائے گی۔

الحاج راجہ افتخار کی والدہ کی رسم قل بیس فروری بروز جمعرات دن ایک بجے موھڑہ پکھڑال نزد درکالی معموری منعقد ہو گی

dua e Qul of the late mother of AlHaj Raja Iftikhar to be held in Morra Pakhral

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)لیگی کارکن الحاج راجہ افتخار کی والدہ کی رسم قل بیس فروری بروز جمعرات دن ایک بجے موھڑہ پکھڑال نزد درکالی معموری منعقد ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button