DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The news posted about Shaun Plaza, Bewal is false and fabricated, Haji Mahmood Al-Zafar

شان پلازہ کے حوالے سے جو خبر شائع کی گئی وہ جھوٹی اور من گھڑت ہے,حاجی محمود الظفر

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔علی شان پلازہ کے اونر حاجی محمود الظفر نے سوشل میڈیا پر لگنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شان پلازہ کے حوالے سے جو خبر شائع کی گئی وہ جھوٹی اور من گھڑت ہے اس پلازے میں کسی قسم کی کوئی غیر اخلاقی حرکات نہیں ہوتی یہ صرف کسی کی بدنام کرنے کی سازش ہے میں اہلیان علاقہ پر یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے پلازے کانام علی شان پلازہ ہے اس خبر کا میرے پلازے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیول شہر میں مسعود کلینک کے اونر ڈاکٹر مسعود شاہ کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

Mother of Dr Masood Shah, owner of Masood Clinic in Bewal, passed away

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ ڈاکٹر مسعود شاہ کی والدہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں مرحومہ کی عمر 80سال کے لگ بھگ تھی میت سیالکوٹ روانہ۔بیول شہر میں مسعود کلینک کے اونر ڈاکٹر مسعود شاہ کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں انکی میت آبائی علاقے سیالکوٹ روانہ کر دی گئی نماز جنازہ سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

بیول تا کلر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سفر کرنا دشوار ہو گیا

Bewal to Kallar road in need of major work

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول تا کلر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سفر کرنا دشوار ہو گیا۔جنرل مشرف کے دور میں تعمیر ہونیوالی سڑک کو آج تک کسی نے دوبارہ مرمت نہ کیا آج سے تیرہ سال قبل تعمیر ہونیوالی بیول کلر روڈ شکست و ریخت کا شکار ہو گئی ہے راولپنڈی جانیوالے لوگوں کے علاوہ کشمیر جانیوالے بھی یہی روڈ استعمال کرتے ہیں ٹرکوں اور ڈمپروں کے استعمال کیوجہ سے یہ روڈ جگہ جگہ بیٹھ گئی ہے اور ٹوٹ پھوٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنا محال ہو گیا ہے محکمہ ہائی وے کے حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مذکورہ روڈ کی مرمتی کے فی الفور احکامات جاری کیے جائیں کیونکہ لوگوں کی کثیر تعداد اس روڈ کو استعمال کرتی ہے واضح رہے کہ روڈ کے ناکارہ ہونیکی وجہ سے اس روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن ذمہ داران نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ڈاکو گذشتہ رات نو بجے عتیق میڈیکل سٹور کے محمد حفیظ الرحمن سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

Motorbike belonging to M Hafiz Ur Rehman snatched by armed men

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں دھڑلے سے جاری،ڈاکو گذشتہ رات نو بجے عتیق میڈیکل سٹور کے محمد حفیظ الرحمن سے موٹر سائیکل چھین کر فرار۔بیول اور مضافات میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا پولیس سارے معاملات سے لاتعلق بن کر خاموش تماشائی بن گئی گذشتہ رات نو بجے عتیق میڈیکل سٹور کا مالک محمد حفیظ الرحمن سٹور بند کر کے اپنے موٹر سائیکل RIL3738پر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد حفیظ کا راستہ روک کر پسٹل تان لیے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے واضح رہے کہ ایک ماہ قبل محمد صغیر اور جاوید زرگر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتیاں ہوچکی ہیں جن میں ڈاکو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سال کے دوران درجنوں موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جن کی ایف آئی آرز بھی درج ہیں لیکن پولیس آج تک کسی ایک موٹرسائیکل کو برآمد نہ کر سکی الٹا جب کوئی واردات ہوتی ہے تو دوسرے دن بیول چوک میں پولیس ناکہ لگا کر عام شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیتی ہے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور مطالبہ ہے کہ پولیس چوکی قاضیاں میں کسی فرض شناس پولیس آفیسر کو تعینات کروائیں جو علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو لگام دے سکے۔

ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال مندرہ کی جانب سے لگایا گیا اسلام پورہ جبر میں فری آئی کیمپ جس میں 250مریضوں کا فری چیک اپ

Eye camp set up by LRBTI Hospital Mandra in Jabber

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال مندرہ کی جانب سے لگایا گیا اسلام پورہ جبر میں فری آئی کیمپ جس میں 250مریضوں کا فری چیک اپ اور ادوایات دیں گئیں ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال مندرہ کے ڈاکٹر عدنان افسر،ڈاکٹر زبیر،ڈاکٹر رشید،ڈاکٹر فراد مجید،محمد منیر اور یاسر ٹوانا نے فری آئی کیمپ سرکاری ڈسپنسری میں لگایا جس میں 250مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادوایات سمیت فری آپریشن اور عینکیں دی جائیں گی علاقہ عوام نے انتظامیہ ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال مندرہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جناح ایجوکیشن سوسائٹی لاہور کے تحت فرید ملت سکالرشیپ میں منہاج القرآن ماڈل سکینڈری سکول و کالج اسلام پورہ جبرکی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار پوزیشنز اپنے نام کر لیں،جناح ایجوکیشن سوسائٹی لاہور 2020کل پوزینشز میں منہاج ماڈل سکینڈری سکول و کالج اسلام پورہ کلاس چہارم میں محمد موسیٰ کیانی ولد محمد مطلوب کیانی،آمنہ جاوید دختر محمد جاوید کلاس ششم ایمان دختر محمد طارق کلاس ہشتم فیضان علی ولد محمد تاج نے پوزیشنز حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا شاندار کارکردگی پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدو س نے سکول کے سربراہ ماسٹر ساجد حسین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پموٹ میں ڈکیتی کے دلیرانہ وردات اہلخانہ کو طلائی زیورات سمیت لاکھوں روپے نقدی سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق نذ ر حسین ولد جلال دین تھانہ سوہاوہ میں رپٹ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ12فروری 2020کی شب بوقت اڑھائی بجے اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر سویا ہوا تھا کہ میں پانی پینے کی عرض سے اٹھا دیکھا تو میرے گھر میں سٹور والا کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا جس پر میں نے اپنی بیوی سے پوچھا تو اس نے کہا تمام گھر کے تمام دروازے بند کر کے سوئی تھی سٹور روم کا دروازہ کسی اور نے کھولا ہے جب میں ہمرہ اپنی بیوی سٹور روم میں دیکھا تو تمام سامان بکھرا پڑا تھا حویلی کے مین گیٹ کے باہر بکسے پڑے ہوئے تھے جو کہ ٹوٹے پھوٹے تھے جب پڑتال سامان کیا تو میری بیوی کا بٹوا جس میں 1لاکھ 5ہزار روپے اصل آئی ڈی کارڈ سونے کی انگوٹھی میری ذاتی پستول لائسنسی 10گولیاں موجود تھیں جو تمام سامان کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے میرا سامان و رقم واپس دلوائی جائے اور میرے ساتھ انصا ف کیا جائے پولیس تھانہ سوہاوہ نے جائے وقوع پر فنگر پرنٹس لیکر زیر دفعہ 24,4کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button