گوجرخان کی ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبد الستار انتقال کر گئے
گوجرخان- نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم – گوجرخان کی ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبد الستار کی نماز جنازہ بابا شیخ طالب بادشاہ کے قبرستان میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سابق چیئرمین فنانس کمیٹی بلدیہ گوجرخان سید ندیم عباس بخاری چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف کے فرزند سابقہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرخان حاجی جمشید علی صراف گوجرخان کی معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی
گوجرخان کے قریب گلیانہ روڈ کے پل پر ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں دو نوجوان جانبحق
Hasib and Adnan killed in a fatal accident near Guliana bridge
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)گوجرخان کے قریب گلیانہ روڈ کے پل پر ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں تیز رفتار موٹر ساٸیکل آٸل ٹینکر کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں دو نوجوان جانبحق ہو گئے..حسیب ولد اخلاق اور عدنان ولد دریز گلیانہ پل سے گزر ریے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹینکر کے نیچے جا گھسا عینی شاہدین کے مطابق آٸل ٹینکر نے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن موٹر ساٸیکل کی بریک نہ لگ سکی جس کے باعث موٹر ساٸیکل بے قابو ہو کر ٹینکر کے نیچے گھس گیا