ابراہیم نواز پلاک کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر کے ساتھ تصادم میں جان بحق
چکسواری (حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تھانہ چک سواری کی حدود میں پلاک کے مقام پر میرپور کوٹلی سڑک پر تیز رفتار ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جان بحق تفصیلات کے مطابق پلاک کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوھدری ربنواز کا جوانسال بیٹا ابراہیم نواز پلاک کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر کے ساتھ تصادم میں جان بحق ہو گیاابراہیم موٹر سائیکل پر سوار تھاحادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چک سواری چوھدری وسیم نواز بمعہ نفری موقعہ پر پہنچ گے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے راہنما خواجہ خضر ہدایت نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دورس نتائج برآمد ہونگے ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی کا لازال راشتہ قائم ہے جب بھی پاکستان پر کوئی برا وقت آیا تو ہمیشہ ترکی کی حکومت اور وہاں کے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی ہے ترک ذصدر کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اور واضح حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا خواجہ خضر ہدایت نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان پاکستان کو دوسرا لیڈر ملا ہے جو صیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کر رہا ہے اور ملک کو صیح ڈگر پر لے جا رہا ہے عمران خان کی قیادت اور ویژن کے مطابق انشاٗ اللہ پاکستان جلد ترقی کی منازل طے کرئے گا مسئلہ کشمیر پر بھی عمران خان نے واضح موقف اپنا کر دنیا کو پہلی بار باور کروایا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں لہذا عالمی براداری اپنا کردار ادا کرئے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چیئرمین آل جموں و کشمیر سنی اتحاد کونسل مفتی محمد وسیم رضا خطیب اعظم چک سواری نے کہا ہے کہ دنیا کی یہ زندگی عارضی ہے جو بھی شخض دنیا میں آیا ہے اسے موت کا ذائقہ چھکنا ہے حدیث میں آیا ہے کہ کچھ لوگ ایسے قبروں میں اتارئے جاتے ہیں کہ وہ گناہوں میں اپنی زندگی بسر کر کے آخرت میں جاتے ہیں لیکن جب وہ حشر میں اٹھیں گے تو پہاڑوں جیسی نکیاں بھی انکے ساتھ ہونگی وہ بارگاہ الہی میں عرض کریں گے کہ ہم جب دنیا سے آئیں تو گناہوں کے اندر لتھڑے ہوئے تھے لیکن آج ہمارئے ساتھ پہاڑوں کی مانند نیکیاں ہیں اللہ تعالی فرمائے گا کہ تم ایمان کے ساتھ زندگی گذار کر آئے لیکن تمھارئے ساتھ نیکیاں نہیں تھیں لیکن تمھارئے گھر والے تمھارئے عزیز و اقارب تمھارئے لیے صدقہ و خیرات کرتے رہے اور دعائیں بھی کرتے رہے انکے صدقہ و خیرات اور دعاوں کی وجہ سے تمھارئے گناہ ختم کر دیے گے اور نیکیاں عطا کی جا رہی ہیں جن کے والدین عزیز و اقارب دنیا سے چل بسیں انکے لیے حسب توفیق بخشش کی دعا کیا کریں اور صدقہ دیا کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری تلواڑا کی معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات چوھدری فضل داد خان اور چوھدری محمد اقبال کے والدین و عزیز اقارب کے سالانہ ختم شریف کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوھدری عظیم بخش چوھدری ادریس شان معروف کاروباری شخصیت چوھدری محمود چوھدری اکرم نمبردار چوھدری خادم بگھور میاں عارف راجہ خالد حسین چوھدری اکرم ٹی پی قاری منور حسین قاری نور گل سیالوی حافظ محمد فاروق حافظ عابد حسین حاجی ممتاز حسین مرزا محمد نذیر افراز محمود راجہ معظم علی چوھدری حافظ عبدالقیوم انصاری اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما حلقہ نمبر دو چکسواری چوہدری ظفر اقبال حال میرپور پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے گوہر نایاب کے چناو پر کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی موصوف کی جماعت کے ساتھ کمٹمنٹ اور سیاسی جدو جہد مثالی رہی ہیں موصوف نے حلقہ نمبر دو چکسواری میں تحریک انصاف کو متحرک اور ایک قوت بنانے کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دیں اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت نے جو ذمہ داریاں میرے کندھوں پر ڈالی ہیں انہیں پورا کرنے کے لیے تمام۔تر صلاحتوں کو بروئے کار لاوں گا انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اپنے محبوب قائد بیرسٹر سلطان محمود کے اعتماد کو کوئی ختم نہیں ہونے دوں گا انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ نمبر دو سمیت ضلع بھر میں اپنے بھائی ظفر انور کے ساتھ ملکر کر جماعت کو ناقابل تسخیر قوت بنا کر ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو تمام برادریوں کا گلدستہ ہے اور مسائل کو حل کروانے کی صلاحتیں رکھتی ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تقریب حلف برداری پی۔ڈبلیو۔ڈی گیسٹ ہاوس کوٹلی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی راہنما حریت کانفرنس و سینئر قانون دان محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ نے عہدے داران سے حلف لیا۔ اور پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدے داران کو پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قیام پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی۔ تقریب کی صدرت صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل کوٹلی سردار ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ نے کی۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل کوٹلی سردار ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پونچھ کی مردم خیز دھرتی کے نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم بن کر سامنے آئی۔ امید ہے پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام ممبران اپنے اسلاف کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائیں گے۔ صدر پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن محمد اسرار چشتی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو خطہ پونچھ سے اس لیے منصب کیا تاکہ پونچھ ڈویژن کی نوجوان نسل اپنے اسلاف کی اقدار کو جانیں اور ان کی لازوال کارناموں سے درس حیات حاصل کریں۔ اور خطہ پونچھ مستقبل میں بھی اپنے اسلاف جیسے عظیم سپوت پیدا کرے۔ انشائاللہ پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پونچھ ڈویژن کے تمام سٹوڈنٹس کی نمائندگی کرے گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی محمد اسرار چشتی کا مزید کہنا تھا کہ پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک ایسا مثالی فورم ثابت ہوگی جہاں سے مستبقل میں سیاسی، مذہبی اور سماجی راہنما نکلیں گے جو ملک و قوم کی عمدہ رہنمائی کریں گے۔
تقریب سے نوجوان قانون دان سردار شہروز حمزہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ نائب صدر پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سردار فرحان حمید، سیکریٹری جنرل محمد اسد اعوان، جوائنٹ سیکریٹری سردار عمر فاروق، سیکریٹری اطلاعات و نشریات ملک احتشام صادق، سیکریٹری ریکارڈ مبشر جمیل جنجوعہ، چیرمین سپریم کونسل پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنید سردار، چیرمین ہلپنگ ہنڈز کمیٹی ملک فراز اکرم اعوان، چیرمین لٹریچر کمیٹی ثقلین اسحاق نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ضلع کوٹلی سے کثیر تعداد میں سٹوڈنٹس راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اور ممبران پونچھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھرپور شرکت کی۔