ڈی ایف او نا رتھ ڈویژن راولپنڈی کا مران کا ظمی کا دو رہ کو ٹلی ستیاں،ٹن بلین سونا می کا افتتاح
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم, نو ید احمد ستی) ڈی ایف او نا رتھ ڈویژن راولپنڈی کا مران کا ظمی کا دو رہ کو ٹلی ستیاں،ٹن بلین سونا می کا افتتاح کیاافتتا حی تقریب میں نا رتھ ڈویژن راولپنڈی کے ایس ڈی ایف صا حبا ن،فاریسٹ گا رڈا ن نے کثیر تعدا د میں شرکت کی،اس مو قعہ پر ڈی ایف او نا رتھ ڈویژن راولپنڈی کا مران کا ظمی نے سوئنگ کر تے ہو ئے ٹن بلین سونامی کا افتتاح کیا تقریب کا اہتما م سب ڈویژن کرو ر میں انعقاد پزیر ہوا جس میں جنگل نمبر 99میں با قاعدہ بیجا ئی کر کے افتتاح کیا گیا ڈی ایف او نا رتھ ڈویژن راولپنڈی نے تما م ملا زمین کو عملی طو ر پر مو قعہ پر گڑھا کھدا ئی اور بیجا ئی کر کے ہدا یا ت جا ری کیں تا کہ وہ فیلڈ میں ٹن بلین سونامی کی بیجا ئی کر سکیں اور کہا کہ جنگلا ت کو آگ اور ما ل مویشی کی چرا ئی سے بچانے کے لیے ملا زمین اپنا فرض نبھا ئیں تا کہ حکو مت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جا معہ پہنا یا جا سکے۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم, نو ید احمد ستی) تحریک لبیک پاکستان کوٹلی ستیاں و مری کی نئی باڈی کی تشکیل کردی گئی نئے عہدیداران کو راولپنڈی ڈویژن کی پوری قیادت کی موجودگی میں علامہ شفیق قادری ناظم اعلیٰ ضلع راولپنڈی کی منظوری کے بعد تحریک کے مرکزی قائد علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے ہاتھوں سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے 15 رکنی باڈی کے نئے عہدیداروں میں نئیر منیر ستی سرپرست اعلی،علامہ رئیس عباسی امیر،علامہ ناصر رضوی نائب امیر،علامہ نورالامین عباسی ناظمِ اعلیٰ،چوہدری توقیر گجر نائب ناظمِ اعلیٰ، جنید سہراب عباسی ناظمِ مالیات،اصراف عباسی ناظمِ نشر و اشاعت،اشتیاق ستی ناظمِ خدمتِ خلق،عمران عباسی رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم،علامہ ثناء الحق قادری رابطہ سیکرٹری برائے انتظامیہ،عطاء الرحمن لیگل ایڈوائزر،احسن عباسی سیکیورٹی انچارج،بہرام ستی ناظم الیکشن سیل،اسرار عباسی ناظم دفتر اور حافظ زاہد ستی کو تحریکی ڈیزائنر مقرر کر دیا گیا اس موقع پر نئے عہدیداروں نے تحریک کے کاز کیلیے اپنی تمام تر کوششوں اور کاوشوں کو بروئے کار لانے کا عزم مصمم کیا۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم, نو ید احمد ستی) سابق صدر بار ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں راجہ محمدعبا س ستی ایڈووکیٹ کی چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ جسٹس ما مو ن الرشید کی ملا قات، جو ڈیشنل کمپلیکس کو ٹلی ستیاں کی زیر تعمیر بلڈنگ جو جلد مکمل کر نے کے لیے فنڈز کی فراہمی کا مطا لبہ،راجہ محمدعبا س ستی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کو با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں اور یہاں آنے والے سائلین کے مسائل با رے بھی اگا ہ کیا اور کہا کہ جو ڈیشنل کمپلیکس کی زیر تعمیر بلڈنگ مکمل ہو نے سے کو ٹلی ستیاں میں سیشن جج کی تعینا تی جلد عمل میں لا ئی جا سکے گی جس سے یہاں کے ہزاروں سائلین جنہیں راولپنڈی آنا پڑتا ہے انکے مسائل کا خا تمہ ہو نے کیساتھ ساتھ یہاں کے لوگو ں کو انصا ف کی فراہمی انکی دہلیز پر میسر ہو گی چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ جسٹس ما مو ن الرشید نے سابق صدر با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں راجہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ کو یقین دلا یا کہ وہ جو ڈیشنل کمپلیکس کی زیر تعمیر بلڈنگ کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے جلد عملی اقدا ما ت کریں گے جس پر راجہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ نے انکا شکریہ بھی ادا کیا اور انہیں کو ٹلی ستیاں دو رہ کی دعوت بھی دی
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم, نو ید احمد ستی) مسلم معاشرہ میں ویلنٹائن ڈے تہوار کے طور پر منانا شرمناک عمل ہے۔ علامہ قاری عدیل افسر ستی (جنرل سکرٹری الکرم فرینڈز)
ویلنٹائن ڈے کا اسلام اور شائر اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ مسلمانوں کی تہوار ہے یہ غیر مسلم معاشروں کی تہوار ہے اگر ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں اپنی ناجائز اسلام کی منافع خواہشات کی قربانی دینا ہوگی ہمیں ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ہمیشہ کے لیے اسلامی معاشرے سے اسے نکال پھینکنا ہو گا، حدیث کی رو سے حیا نصف ایمان ہے اس طرح کے تہوار سے مسلم معاشروں کو بے حیائی، فحاشی،عریانی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ ہماری کامیابی اسی میں مضمر ہے کہ ہم قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ہر مسلمان کو اس طرح کی تہوار وں کو ختم کرنے کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگاالکرم فرینڈز کوٹلی ستیاں اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور کل جمعۃ المبارک کو یوم حیا منانے کا اعلان کرتی ہے