کہوٹہ کے علاقہ ساعی میں پر ائمری سکول میں زیر تعلیم تین سالہ معصوم بچے پر سکول کی ٹیچرکا تشدد
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ساعی میں پر ائمری سکول میں زیر تعلیم تین سالہ معصوم بچے سکول کی ٹیچرکا تشدد۔ محکمہ تعلیم کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے علاقہ ساعی میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں زیر تعلیم فرحان علی نامی 3سالہ کے معصوم بچے پر وہاں پر تعینات(ص۔ک)نامی ٹیچرنے تششد د کا نشانہ بنایا والدین کی شکائت پر محکمہ تعلیم کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو معطل کر دیا۔
Condolences papers were read in memory of Raja Gulshan Zamir and Sufi M Ayub
سابق صدر راولپنڈی ڈویژن یونین آ ف جنرنلٹس راولپنڈی ڈویژن راجہ گلشن ضمیر اور صوفی محمد ایوب سرپرست اعلیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکے والد محترم سابق صدر راولپنڈی ڈویژن یونین آ ف جنرنلٹس راولپنڈی ڈویژن راجہ گلشن ضمیر اور صوفی محمد ایوب سرپرست اعلیٰ کی یاد میں میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، وکلاء، ڈویژن بھر سے بڑی تعدادمیں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت۔ سینٹ میں قائد ایوان سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بطور مہمان خصوصی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ سجادہ نشین بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے خصوصی دعا کرائی۔ راولپنڈی، اسلام آباد کے سنیئر صحافی نواز رضا، سابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب خان انصر خان اور جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر راجہ جواد، راجہ خورشید ستی رہنما تحریک انصاف، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ،راجہ وحید احمد رہنما تحریک انصاف، آصف ربانی قریشی صدر پیپلز پارٹی، راجہ بشیر صدر مسلم لیگ(ن)،علمائے کرام مولانا عثمان عثمانی، پروفیسر حا فظ عبدالصبور صیفی، ڈاکٹر عارف قریشی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ راجہ ظفر الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجہ گلشن ضمیر اور صوفی محمد ایوب مرحومین کی صحافتی اور سماجی شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے نہ صرف حق و سچ پر مبنی صحافت کو فروغ دیا بلکہ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔قلم اور خدمت کے ذریعے جہاد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مرحومین نے ہمیشہ ذاتی مفاد اور لالچ سے ہٹ کر عوامی فلاح کے لیئے کا م کیا۔ مقررین نے راجہ گلشن ضمیر اور صوفی محمد ایوب کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ دونوں عظیم شخصیات نے علاقہ بھر اور راولپنڈی ڈویژن میں صحافت کے شعبے میں مشکل، کٹھن اور نامساعد حالات کے باوجود میرٹ پر عوامی مسائل کو اجاگر کیا۔ اور حق کی صدا ہمیشہ بلند کی۔ تقریب کے آخر میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے تمام شرکاء مہمانوں اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف نوجوان صحافی افتخار غوری نے سر انجام دیئے۔ تعزیتی ریفرنس میں سابق بلدیاتی چیئرمینوں، کونسلروں، وائس چیئرمینوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔
PLM N leaders met up with ex PM Shahid Khaqan Abbassi at Parliament Lodges
اسلام آباد پارلیمنٹ لاجزء میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے معروف لیگی رہنماوں کی ملاقات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسلام آباد پارلیمنٹ لاجزء میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے معروف لیگی رہنماء چوہدری ساجد علی، بلال یامین ستی، راشد مبارک عباسی، سید وجہی گیلانی، سید زوہیب شاہ، ملک فدا حسین، چوہدری عثمان، راجہ جلیل، ملک مظہر اور دیگر کی ملاقات۔مختلف سیاسی امور،علاقائی اور ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماؤں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد علی، سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید وجہی گیلانی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید زوہیب شاہ، سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد فداآف بھون،سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عثمان، سابق کونسلر راجہ جلیل آف لونہ، سیاسی وسماجی شخصیت ملک مظہرآف بھون، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے اسلام آباد پارلیمنٹ لاجزء میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی انہوں نے مختلف سیاسی امور،علاقائی اور ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی اور شاہد خاقان عباسی کو جرت مندانہ سیاست کر نے خراج تحسین پیش کی۔
اظہار تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دربار عالیہ سخی پیر مغاث معصوم بادشاہ ؒ کے گدی نشیں ساہیں فاضل مر حوم کی کی پوتی وفات پر اظہار تعزیت۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی،بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،حاجی راجہ ریاست علی کیانی،راجہ ناصر علی کیانی،راجہ یاسر علی کیانی،راجہ گلفراز کیانی، جی ایم کیانی،صحافی منیر چشتی نے گذشتہ روز قبل فوت ہونے والی دربار عالیہ سخی پیر مغاث معصوم بادشاہ ؒ کے گدی نشیں ساہیں فاضل مر حوم کی کی پوتی،ساہیں پر ویز اختر کی بھانجی اور ساہیں اشفاق کی بیٹی کی وفات پر گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔