DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta raids petrol station and hands fine owners for giving wrong petrol measurement to customers

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا پٹرول پمپ پر چھاپہ ناپ تول میں کمی واقع ہونے پر سوا لاکھ جرمانہ کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا پٹرول پمپ پر چھاپہ ناپ تول میں کمی واقع ہونے پر سوا لاکھ جرمانہ کر دیا جبکہ بازار کے دورہ کے دوران گراں فروشی پر چھ ہزار 5 سو جرمانہ کیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے پنجاڑ روڈ پر واقع پی ایس او پٹرول پمپ پر چھاپہ مارا ناپ تول میں کمی اور بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر ایک لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ بازار کے دورہ کے دوران مہنگے داموں اشیاء کی فروخت پر دکانداروں پر چھ ہزار 5 سو جرمانہ عائد کیا۔

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے,راجہ محمد فیاض

The present government has failed on every front, Raja Muhammad Fayyaz

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد فیاض نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے پی ٹی آئی کے ورکرز اور کارکنان بھی مایوس ہو چکے ہیں مہنگائی کا ایک طوفان ہے جس نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے مسلم لیگ ن کے دور میں عوام خوشحال تھے میاں نواز شریف نے اندھیرے ختم کیے دہشت گردی کا خاتمہ کیا میگا پراجیکٹ لگائے حلقہ پی پی سیون میں مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہے گزشتہ الیکشن میں آپس کے اختلافات کی وجہ سے جو نقصان ہوا آئندہ ایسا نہیں ہو گا تحصیل کہوٹہ مسلم لیگ ن کا گڑ ھ تھا اور آئندہ بھی گڑھ ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ محمد فیاض سابق چیئرمین یونین کونسل بیور نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ دوروز قبل مسلم لیگ ن کے تحصیل بھر کے عہددیاران اور سابق چیئر مینوں نے اپنے قاہدین چیئر مین مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری قیادت کرپٹ نہیں ہے شاہد خاقان پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گے انشا اللہ وہ سرخروع ہونگے اور انکی ضمانت کے بعد انکو بھرپور استقبال کے ساتھ عوام میں لایا جائیگا آنے والا مسلم لیگ ن کا ہی دور ہے ورکرز کارکنان اپنے چھوٹے موٹے اختلافات ختم کر کے ایک ہوں اور پارٹی کو منظم اور مضبوط کریں۔

عبدالغفور عباسی اور عبدالشکور عباسی کے والد ممتاز روحانی شخصیت حاجی بابا عنایت گزشتہ روز انتقال کر گئے

prominent spiritual personality Haji Baba Anaiyat passed away in Hainser Jandi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عبدالغفور عباسی اور عبدالشکور عباسی کے والد ممتاز روحانی شخصیت حاجی بابا عنایت گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان ہنیسر جنڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Police station Kahuta operation, accused arrested, arms and drugs recovered

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد تفصیل کے مطابق کہوٹہ تھانہ کہوٹہ پولیس کی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو کھلول سے دھر لیا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا محمد آصف کی ہدایت پر اعجاز ایس آئی کی سربراہی میں انکی ٹیم نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے امجد محمود ولد تبریز خان ساکن کھلول سے 1300گرام چرس اور پسٹل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ایس ایچ او مرزا محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل بری طرح سے تباہ ہورہا ہے منشیات کا دھندہ کرنے والی بڑی مچھلیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہیں انشائاللہ جلد کامیابی حاصل ہو گی ایک پاؤ، چھٹانک والے نشئیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے بعد اس سپلائی لائن کو توڑا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی میں منتخب عہدیدار ن کو مبارکباد

Congratulations to the elected officials in the new PTI organization

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی میں منتخب عہدیدار ن کو مبارکباد۔ تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیات راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان،راجہ آصف کریم داد اور سردار اخلاق نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی میں منتخب عہدیدار ن تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، سنیئر نائب صدر سردار ایم رضاء اور سٹی صدر راجہ محمد وحید کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button