HeadlineGujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Cow and calf stolen in village Maira Shamas belonging to farmer M Maskeen during the night

یونین کونسل سوئیں چیمیاں گاوں میرا شمس میں گزشتہ شب ایک قیمتی گائے معہ بچھڑی چوری کر لی گئی

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
یونین کونسل سوئیں چیمیاں گاوں میرا شمس میں گزشتہ شب ایک قیمتی گائے معہ بچھڑی چوری کر لی گئی۔ میرہ شمس کے رہائشی محمد مسکین نامی کے گھر میں رات کو نامعلوم چور گھس آئے جنہوں نے اس کے گھر کے ایک کونے میں بنے جانوروں کے کمرے میں سےایک قیمتی گائے اور اس کے ساتھ ایک چھوٹی بچھڑی بھی رات کے اندھیرے میں چرا کر رفو چکر ہو گئے۔ا س واردات سے علاقہ میں خوف و ہرا س پایاجاتا یے اور اہلیان علاقہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

چک بیلی خان میں سبزی،فروٹ اور مرغی سمیت اشیائے خوردنی کے من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں

Public concern over fruit and veg along with rest of house hold grocery being sold at higher rates in Chak bale Khan markets

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چک بیلی خان میں سبزی،فروٹ اور مرغی سمیت اشیائے خوردنی کے من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں سبزی اور فروٹ راولپنڈی و ڈھڈیال سمیت مضافاتی علاقہ کی نسبت دگنے ریٹ پر فروخت کئے جا رہے ہیں مرغی کا گوشت ڈھڈیال، ڈھوک بدھال اور راولپنڈی کی نسبت مکمل طور پر زیادہ ہوتا ہے یہاں تک کہ چینی اور گھی کے نرخ بھی مضافاتی منڈیوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں مجبور گاہک کے اعتراض پر حکومت کو لعن طعن کر کے معاملہ کو جوں کا توں رکھا جاتا ہے عوامی حلقوں نے حکومتِ پنجاب اور بالخصوص ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور حالات سدھارنے کی اپیل کی ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close