DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mohammad Razaq well known for reciting azaan in village Panj Peer, Narh, sadly passed away

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ پنج پیر کے موزن (اذان دینے والا)محمد رزاق وفات پا گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ پنج پیر کے موزن (اذان دینے والا)محمد رزاق وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ گذشتہ روز پہوان کے مقام پر ادا کیا گیا۔تحصیل کہوٹہ کے سب سے خوبصورت اور دل فریب علاقہ نڑھ میں سب سے اونچی جگہ پنج پیر کی بیٹھک میں موجود مسجد میں پانچ وقت آذان دینے والے بزرگ محمد رزاق گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے گاؤں ڈھوک پہوان نڑھ پنج پیرکے مقام میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاحلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former MPA Colonel (r) Mohammad Shabir Awan visits various union councils

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاحلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی۔کارکنوں، ورکروں،ووٹروں، سپورٹروں اور معززین علاقہ سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ کرنل محمد شبیر اعوان نے کنگ آف پولیٹکس راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ احسن ایڈوکیٹ، خاور جنجوعہ، شاہ زیب ملک،محمد عدیل افضل اور ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور مختلف مقاما ت پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے دورے کے موقع پر ارم کالج و سکول کی پرنسپل ارم سکندر جنجوعہ کی والدہ محترمہ،کہوٹہ ارم کالج کے قریب رہائش پزید سیاسی و سماجی شخصیت مختار قریشی، نثار قریشی اور وقار قریشی کے والد محترم،کتھیل ہون والے صوبیدار الیاس کی صاحبزادی،کتھیل ہون والے ناصر رحمان کے چچا،بگھون والے راجہ نوید اور راجہ منیر کی والدہ محترمہ،بگھون گلہ والے طارق کے والد محترم، بگھون والے چوہدری الیاس اور چوہدری لیاقت کی والدہ محترمہ،نلہ مسلماناں والے نمبردار مشتاق کے بھائی،پنڈ بھینسو والے ملک امجد کے والد محترم،پنڈ بھینسو والے صوبیدار مشتاق کی ہمشیرہ محترمہ، دوبیر ن کلاں ڈھوک نکہ والے محمد الیاس ڈرائیور کی اہلیہ محترمہ،کھناہد ڈھوک لس والے اسحق اور رزاق کی والدہ محترمہ، دوبیرن کلاں والے قاضی اختر کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ کر رہے ہیں انہوں نے لواحقین سے دلی تعزیت بھی کی۔

سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کاچوہدری عبد الستار کی عیادت

Ch Abdul Sattar given get well wishes by Raja Nadim Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کاچوہدری عبد الستار کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا۔ گذشتہ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے اسپین کے ایک مقامی ہسپتال میں چوہدری عبد الستار کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔ چوہدری عبد الستارنے سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدکا شکر یہ ادا کیا۔

معروف سیاسی شخصیت میجر شہریار جنجوعہ کا کہوٹہ کا دورہ

Major Sheharyar Janjua visits Kahuta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی شخصیت میجر شہریار جنجوعہ کا کہوٹہ کا دورہ۔ تحصیل کہوٹہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات مختلف معملات پر گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہریار جنجوعہ نے کہوٹہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ پاکستان،نوجوان سیاسی قیادت راجہ عمران ستار جنجوعہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، خرم جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان سے مختلف سیاسی معملات پر گفتگو کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button