DailyNews

Coventry, UK; Social and well known naat reciter Ch Iqbal of Chakswari sadly passed away

کوونٹری کی سماجی شخصیت چوہدری اقبال وفات پا گئے

کوونٹری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) معروف نعت خواں وصحافی چوہدری اللہ دتہ کے سسر اور کوونٹری کی سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال وفات پا گئے۔ انہوں نے ساری زندگی کمیونٹی کی خدمت کی اور مسلۂ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں اور محنت سے چکسواری سے سیکڑوں کی تعداد میں افراد برطانیہ کے شہروں میں مقیم ہیں اوروفات پر رنجیدہ ہیں۔ چوہدری محمد اقبال کی نماز جنازہ کوونٹری ایگل سٹریٹ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں شریک تھے جنہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان محمد یاسین، محمد منیر اقبال اور داماد چوہدری اللہ دتہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button