DailyNews

Rawalpindi; Chauntra police seize two vehicles carrying arms and arrest the suspects under the supervision of SP Saddar Ziauldin.

چونترہ پولیس نے ایس پی صدر ضیا ئالدین کی زیر ِ نگرانی کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے لدی دو گاڑیاں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چونترہ پولیس نے ایس پی صدر ضیا ئالدین کی زیر ِ نگرانی کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے لدی دو گاڑیاں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا برآمد ہونے والے اسلحہ میں 36پسٹل 30بور،03کلاشنکوف،1رائفل 12بور بھاری مقدار میں ایمونیشن اور میگزینز شامل ہیں کاروائی میں ڈی ایس پی صدر محمد الیاس SHOچونترہ عزیز اسلم اورSi محمد عمر نے حصہ لیا پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑیوں ویگو اور کار کو بھی قبضہ میں لے لیا اور گرفتار ملزمان جان صابر خان، اور عزیز الرحمٰن کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ملزمان نے اسلحہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے حلقہ پی پی10کے تاحال خالی ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس مرزا عبدالرؤف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور منتخب ہونے والے ایم پی اے چوہدری نثار علی خان کو 27فروری کو طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہواضع کیا جائے کہ عرصہ 2سال سے عوام کو حق نمائندگی سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے درخواست گذار راجہ نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button