DailyNews

Birmingham; Pir Alauddin Siddiqui urs Mubarak to take place on 2n February at Jammia Masjid Ghamkol Sharif

دربار عالیہ نیریاں شریف کے مرحوم سجادہ نشین الحاج علامہ پیر علائو الدین صدیقی کا سالانہ عرس مورخہ 2فروری بمقام مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں منعقد پذیر ہو رہا ہے

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) دربار عالیہ نیریاں شریف کے مرحوم سجادہ نشین الحاج علامہ پیر علائو الدین صدیقی کا سالانہ عرس زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف و چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی صاحبزادہ پیر ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی مورخہ 2فروری بو قت ایک بجے تا نماز عشاء بمقام مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں منعقد پذیر ہو رہا ہے۔ شیخ العالم کونسل برطانیہ اور آستانہ عالیہ نیریاں شریف یو کے کے زیر اہتمام ہونے والے اس عظیم الشان عرس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کی نمایاں شخصیات برطانیہ و یورپ بھر سے جید علماء دین ،مشائخ عظام، مختلف آستانوں کے سجادہ نشین اور ممبران پارلیمنٹ کی کثیر تعداد خصوصی طورپر شرکت کرکے مرحوم پیر علائو الدین صدیقی کی مغرب میں فروغ اسلام کے لئے اقدامات سماجی و روحانی کردار اور مذہبی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button