DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Daylight robbery committed by five armed men at the residence of Javed Butt, Dhok Bhatta, Bewal

بیول میں دن دیہاڑے ایک اور ڈکیتی،جبر روڈ ڈھوک بھٹہ پر جاوید بٹ کے گھر میں مسلح ڈکیتی

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول میں دن دیہاڑے ایک اور ڈکیتی،جبر روڈ ڈھوک بھٹہ پر جاوید بٹ کے گھر میں مسلح ڈکیتی، پانچ مسلح ڈاکو گھر سے نقدی زیورات لوٹ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق آج دن بارہ بجے کے بعد پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر گھر میں موجود چھوٹے بچوں کو یر غمال بنا لیا اور گھر میں تلاشی لی اور گھر میں موجود نقدی زیوارت لے اڑے۔ زیوارت میں کڑے، انگوٹھیاں، ہار سیٹ اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ڈی ایس پی ذولفقار اور ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھی سیمپل لے لئے۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھی آئے اور ہولیس کو اس واردات کے مجرم پکڑنے پر پر زور دیا۔

موہڑہ نگیال والے احسان قدیر قریشی (انکم ٹیکس آفیسر) کی ہمشیرہ اور غضنفر قریشی کی اہلیہ قضائے الہی سے وفات پا گئی

Wife of Ghazanfar Qureshi passed away in Morra Nagyal

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ موہڑہ نگیال والے احسان قدیر قریشی (انکم ٹیکس آفیسر) کی ہمشیرہ اور غضنفر قریشی کی اہلیہ قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 29 جنوری دن ایک بجے موہڑہ نگیال میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button