DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Subaidar (R) Mushtaq beaten to death with sticks over a dispute of a tree in disputed land in village Sangni

بیول کے نواحی گاوں سنگنی میں دو افراد کے درمیان زمین کے تنازعے پرایک شخص کو مبینہ طور پر ڈنڈے مارکر قتل کر دیا گیا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ بیول کے نواحی گاوں سنگنی میں دو افراد کے درمیان زمین کے تنازعے پرایک شخص کو مبینہ طور پر ڈنڈے مارکر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع سنگنی کے رہائشی صوبیدار (ر) مشتاق کا ایک مقامی شخص سے ایک درخت کی ملکیت پر تنازعہ ہوا۔ ان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔ مبینہ طور پر مخالف باپ بیٹے نے ڈنڈوں سے وار کئے جس کے نتیجہ میں موت واقع ہوگئی۔ دریں اثنا یہ بات بھی سامنے ٓآئی ہے کہ مقتول دل کا مریض تھا جسے جھگڑے کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا۔ پولیس کو اطلاع د ینے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button