DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Khurram Shezad spare parts shop in Doberan Kallan burgled

نواحی قصبہ دوبیرن میں چوری کی واردات ملزمان بھاری مالیت کے سپیئر پارٹس چرا کر لے گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)نواحی قصبہ دوبیرن میں چوری کی واردات ملزمان بھاری مالیت کے سپیئر پارٹس چرا کر لے گئے دوکاندار خرم شہزادسکنہ مندرہ نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ دوبیرن بازار میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس فروخت کرتا ہے گزشتہ شب نامعلوم ملزمان دوکان کے تالے کاٹ کر اسی ہزار روپے مالیت کے سپیئر پارٹس چوری کر کے لے گئے

مقامی شادی ہال میں ولیمہ میں شرکت کیلئے جانے والی خاتون کو نوسرباز خاتون اور اس کے ساتھیوں نے لوٹ لیا

Wife of Jamil Akhtar of Dhok Sabri robbed on her way to Shaadi hall

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مقامی شادی ہال میں ولیمہ میں شرکت کیلئے جانے والی خاتون کو نوسرباز خاتون اور اس کے ساتھیوں نے لوٹ لیا۔ کلرسیداں ڈھوک صابری کے رہائشی جمیل اختر کی اہلیہ اپنے عزیز کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے کلر سیداں میں واقع ایک شادی ہال میں پیدل جا رہی تھی کہ چوآ روڈ پر واقع ایک یوٹیلٹی سٹور کے عقبی سائیڈ پر کھڑی گاڑی میں بیٹھی خاتون نے اشارہ کر کے اسے اپنے پاس بلایا اور اسی دوران نشہ آور چیز سونگھا کر بے ہوش کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اتار لئے اور پرس میں موجود ہزار وں روپے کی نقدی نکال کر رفو چکر ہو گئی۔متاثرہ خاتون کے مطابق گاڑی میں خاتون سمیت تین افراد بیٹھے ہوئے تھے۔

حکومتی نااہلیوں کے سبب ملک سنگین بحرانوں سے دوچار ہے

The country is suffering from serious crisis due to government inefficiencies

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلیوں کے سبب ملک سنگین بحرانوں سے دوچار ہے اور اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو ان کو لائے ہیں بجلی گیس اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافے سے حکومتی شخصیات کو مالی فائدے پہنچائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری فیاض اختر، چوہدری اشتیاق حسین، ملک محمد فیاض، تنویراختر شیرازی، چوہدری توقیراسلم اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قہر بن ک مسلط ہوئی ہے ہر ماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جارہا ہے مگر گھریلو صارفین کے چولھے بجھ چکے ہیں صنعتیں بند پڑی ہیں بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے لوگ بھوک افلاس کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں حکومتی شخصیات کے مالی فائدے کے لیئے کبھی چینی کبھی ٹماٹر اور اب آٹے کا بحران پیدا کیا گیا جس سے مہنگائی کے ہاتھوں مجبور لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اقوام عالم اور اسلامی دنیا میں ہن آج تنہا کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے سی پیک کو کامیاب بنایا امریکہ بہادر سی پیک کی وجہ سے نوازشریف سے ناراض تھا اس نے سی پیک رول بیک کرنے کا حکم دیا نوازشریف سی پیک کو پاکستان کی ترقی کا واحد ذریعہ سمجھتے تھے پہلے سی پیک کا راستہ روکنے کے لیئے پہلے عمران خان سے دہرنا دلوایا گیا مگر حکومت تبدیل نہ ہوئی پھر ایک سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدار سے محروم کیا گیا پھر ان کوجیل میں بند کر کے عمران خان کو لایا گیا جس کے بعد سے پاکستان کی معاشی پالیسیاں بھی بدل دی گئیں اور چین ایران ملایشیا کی بجائے ایک بار پھر امریکہ کی غلامی کا پٹہ گلے میں ڈال لیا گیا مسئلہ کشمیر پر شعبدہ بازیاں کی گئیں اور سی پیک آج دوبرس سے ٹھپ پڑا ہے مسلم لیگ ن نے لاہور راولپنڈی،ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو مکمل کیں ہم نے اسلام آباد نیو ایئرپورٹ تک میٹرو کا بیشتر کام مکمل کرلیا تھا مگر پی ٹی آئی کی حکومت اسے مکمل نہ کرسکی لاہور اورنج منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو لوگ خود سڑکوں پر نکل آئیں گے اور صورتحال کچھ بھی ہوسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button