DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Imran Khurshid of village Sathwani killed in a fatal accident

کلر سیداں کے نواحی علاقہ ستھوانی کا رہائشی عمران خورشید ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ٹریفک حادثہ میں 26سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ ستھوانی کا رہائشی عمران خورشید جو کہ واہ فیکٹری میں ملازم تھا، چھٹی کے بعد گھر واپس آ رہا تھا کہ روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی کو آبائی قبرستان ستھوانی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔متوفی کی منگنی ہوئی تھی اور آئندہ چند ہفتوں میں اس کی شادی ہونے والی تھی۔

پنجاب گروپ آف کالجز کلر سیداں کیمپس میں سائنسی و ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا

Scientific and Cultural Exhibition was organized at Punjab Group of Colleges Kallar Syedan Campus

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پنجاب گروپ آف کالجز کلر سیداں کیمپس میں سائنسی و ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے ویسٹ میٹریل کو آرائشی و کارآمد اشیاء میں بدل دیا۔نمائش کو سائنس،آرٹ،پوسٹرز اور آئی ٹی کی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے سائنس اور آرٹس کے ماڈل اور پوسٹر پیش کئے۔ کالج کے پرنسپل طارق حسین اور کلر سیداں میڈیا کی ٹیم نے طلباء و طالبات کے فن پاروں کو سراہااور کہا کہ ایسی نمائش طلباء و طالبا ت کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے۔صدر پریس کلب کلر سیداں جاوید اقبال،سینئر صحافی راجہ محمد سعید اور عقیق الرحمان مرزا کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کا یہ اقدام لائق تحسین ہے، اس سے طلباء و طالبات کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل طارق حسین نے نمائش میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

مقامی حلقوں نے تٹی وی ٹاک شو میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے فوجی بوٹ کی نمائش پر تعجب کا اظہار

Minister comments on tv show leaves public amused

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مقامی حلقوں نے تٹی وی ٹاک شو میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے فوجی بوٹ کی نمائش پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ووٹ ایک ساتھ ترمیمی بل کے حق میں دیا تو پھر کسی کو اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں وفاقی وزیر کا حالیہ اقدام اس کی غماضی کرتا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت کے فیصلے پر سیخ پا ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اپوزیشن اس بل کی حمایت کرے ان کی خواہش تھی کہ اپوزیشن راہ میں روڑے اٹکاتی تو تماشہ لگ جاتا۔وفاقی وزیر نے یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کی ہے کہ ادارے مداخلت کرتے ہیں۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،قاضی شوکت محمود،راجہ زمرد حسین،میاں اعجاز،چوہدری توقیر اسلم اور سابق ڈپٹی کمشنر زمرد خان نے گاؤں پنڈ بینسو جا کر عزیز احمد ہاشمی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما بیرسٹر ظفراقبال چوہدری اور راجہ محمد شکیل کیانی تعطیلات پر پاکستان پہنچ گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button