DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Well known scholar SST Zaffar Iqbal passed away in village Raika Maira, Chak Bale Khan

معروف علمی شخصیت ایس ایس ٹی ظفر اقبال ملک کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی گاؤں رائیکا میرا میں سپردِ خاک کر دیا گیا

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)معروف علمی شخصیت ایس ایس ٹی ظفر اقبال ملک کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی گاؤں رائیکا میرا میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی لوگوں کے علاوہ شعبہئ تعلیم سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی حاجی محمد صادق مرحوم کے بیٹے اور سابق نائب ناظم یونین کونسل رائیکا میرا ملک اظہر اقبال کے بھائی تھے آپ اس وقت کورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان میں بطور ایس ایس ٹی خدمات سرنجام دے رہے تھے اور ہیپاٹائی ٹس سی کے عارضے میں مبتلا تھے۔

چک بیلی خان روڈ پر اہم مقامات پر بس سٹاپ تعمیر کئے جائیں گے ابتدائی طور پر سات سٹاپ تعمیر کئے جا رہے ہیں

Bus stops to be constructed at key locations on Chak Bailey Khan Road, initially seven stops are being constructed.

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) چک بیلی خان روڈ پر اہم مقامات پر بس سٹاپ تعمیر کئے جائیں گے ابتدائی طور پر سات سٹاپ تعمیر کئے جا رہے ہین جن پرکام ایک ہفتے کے اندر شروع کر دیا جائے گا پی ٹی آئی چک بیلی خان کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی نے بتایا کہ وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان روڈ پر سفر کو محفوظ بنانے اور مسافروں کی آسانی کے لئے جلد بس سٹاپ بنانے کا حکم دیا ہے جس پر اسی ہفتے کام شروع کر دیا جائے گا انھوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رنوترہ کے مقام پر دو چک بیلی خان بنیادی مرکزصحت کے سامنے ایک محمودہ موڑ ایک ڈھوک بہادر ایک اور کھبہ موڑ پر دو سٹاپ بنائے جائیں گے بعد میں چک بیلی خان روڈ پر مزیدضروری جگہوں پر بھی سٹاپ بنا دئیے جائیں گے چوہدری مسعود جیلانی نے بتایا کہ چک بیلی خان راولپنڈی روڈ پرٹوٹ جانے والی پلی کو بھی کھول دیا گیا ہے اور انتہائی مختصر مدت میں اس کام کی تکمیل کا کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے

چک بیلی خان پر ڈاکوؤں نے ٹریلر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

Armed men shoot trailer on Pov road, Chak Bale Khan

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) روڈ چک بیلی خان پر ڈاکوؤں نے ٹریلر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ٹریلر پر کے لئے سامان لایا جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا جس سے گاڑی کے مکمل طور پر چھلنی ہو گئی تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button