راجہ شاہد علی جنجوعہ کے زیر اہتمام تھوہا خالصہ کے مقام پر پی ٹی آئی ور کر کنویشن
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ شاہد علی جنجوعہ کے زیر اہتمام تھوہا خالصہ کے مقام پر پی ٹی آئی ور کر کنویشن۔پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی صداقت عباسی، راجہ صغیر احمد، راجہ طار ق محمود مر تضیٰ، راجہ وحید احمد خان اور خورشید احمدستی کی خصوصی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر راجہ شاہد علی جنجوعہ اور ان کی تنظیم کے دیگر ساتھیوں کے زیر اہتمام تھوہاخالصہ کے مقام پر ور کر کنویشن منعقد ہو ا جس میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی صداقت عباسی، راجہ صغیر احمد، راجہ طار ق محمود مر تضیٰ، راجہ وحید احمد خان اور خورشید احمدستی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ملک بھر سے آج بھی پی ٹی آئی کے تمام کارکنان، ورکرز وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ معاشرے میں تبدیلی کیلئے نوجوان اپنا کردار ادا کریں اور کمزور طبقات کا ساتھ دیں نیز تنظیم کی مضبوطی اور پارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار اداکر یں۔ سابقہ حکومت کی اداکاری اور ڈرامے بازیوں سے ملک کی عوام اچھی طرع واقف ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں، پی ٹی آئی کرپشن سے فری پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ملک کی عوام بلخصوص پڑھے لکھی یوتھ نے عمران خان کو وزیر اعظم آف پاکستان بنانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کیا۔
عوام سخت مایوس ہوئی ہے
The people are disappointed, Raja Gulzar Ahmed Gulzari
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزا ر احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ2019میں عوام سخت مایوس ہوئی ہے دعا ہے نیا سال ملک اور عوام کے لیے بہتر ہو۔ مہنگائی نے عوام نے کا جینا محال کر دیا ہے بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پر شان ہے ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزا ر احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت وقت ملک و عوام کی بہتری کے خصوصی اقدام کر یں حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ اچھی پالسیوں لاہیں تاکہ عوا م کی فلاح و بہود کے کام ہو سکیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عوام سے جو وعدے کیے جاتے ہیں حکومت کا کام ہوتا ہے کہ ان وعدوں کی پاسداری کر ے مگر حالت یہ ہے کہ موجو دہ حکومت نے تاحال ابھی تک عوام سے کیے ہوئے وعدوں سے میں کسی ایک کو بھی مکمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سال 2020عوام کے لیے بہتر ہو۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان پی ٹی آئی کی سینئر و مر کزی رہنماء نعیم الحق سے ملاقات
Former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan meets PTI senior and leading leader Naeem ul Haq
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان پی ٹی آئی کی سینئر و مر کزی رہنماء نعیم الحق سے ملاقات۔ گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل محمد شبیر اعوان نے پی ٹی آئی کی سینئر و مر کزی رہنماء نعیم الحق سے ملاقات کی اور ان سے مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تعریف کی اور ان کی ملک و عوام دوست پالیسوں کو سراہا ہے۔