DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Wallima ceremony of Ehsan Elahi son of Allah Ditta President PTI UC Bewal held at Bhadana shaadi hall

تحریک انصاف یوسی بیول کے صدر اللہ دتہ کے صاحبزادے احسان ا لٰہی کی دعوت ولیمہ

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ تحریک انصاف یوسی بیول کے صدر اللہ دتہ کے صاحبزادے احسان ا لٰہی کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب بھڈانہ شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،چوہدری طارق،چوہدری محمد اخلاق،محمد تحسین،راجہ عبدالرحمن،،ملک محمد فیاض سندھو،چوہدری محمد آصف،تاجروں،صحافیوں اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے جس سے بازاروں کی حالت میں بہتری آئی

Operation against the encroachment has improved the condition of the markets

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے تحصیل گوجرخان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے جس سے بازاروں کی حالت میں بہتری آئی ہے۔بیول اور قرب وجوار کے علاقوں کے معززین نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان کی طرح بیول بازارسے بھی ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جائے۔بیول میں بازار،بیول جبر روڈ،بیول گوجرخان روڈ،بیول مین ویگن اسٹینڈ،سموٹ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے۔ یہ تجاوزات مستقل طور پر ختم کی جائیں۔ عموماً انتظامیہ کے حرکت میں آنے پر تجاوزات ایک دو دن کے لیے ختم کر د ی جاتی ہیں لیکن چند دنوں بعدپھر وہی حالت ہو جاتی ہے جس سے سڑکوں اوربازارسے عوام کا گزرنا محال ہو جاتا ہے جو حادثات کا باعث بنتا ہے۔

لیاقت باغ میں بہت بڑی تعداد میں شامل ہو کر مخالفین کی آنکھیں کھول دیں

Liaquat Bagh protestors in large numbers have open the eyes of the opponents, Lala Shabbir PPP

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم:: پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان مجلس عاملہ کے رکن و بیول کے سینئررہنما لالا شبیر نے کہا کہ جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے لیاقت باغ میں بہت بڑی تعداد میں شامل ہو کر مخالفین کی آنکھیں کھول دیں اور جلسے کو کامیاب کیا۔ راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم کو مبارکباد ہو جن کی انتھک کوششوں سے جیالے متحرک ہوئے آج سب نے دیکھ لیا کہ بےنظیر کے جیالوں نے یہ ثابت کیا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر۔ جیالے تیار رہیں اگلا سال الیکشن کا سال ہے اور وزیر اعظم چیئرمین بلاول بھٹو ہو نگے۔ اس حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کر کے بیواووں کے منہ سے نوالے چھین لئے اور وہ بھوکے مر رہے ہیں جب کہ خود اپنے دوستوں کو جن کے خلاف نیب کیسز ہیں ان کے لئے این آر او دے دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے صدر حافظ عمران، ملک طارق،اور دیگر ساتھی اس کامیاب جلسے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button