بیکڑہ شریف پیر سید صابر حسین شاہ وفات پا گے
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پیر صاحب بیکڑہ شریف کی وفات شدید صدمے کا باعث ہے آپ نے ہمیشہ امن کا درس دیا ان خیالات کا اظہا ر ممبر راطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک تحصیل گوجرخان محمد ظہیر دھمیال نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا بیکڑہ شریف پیر سید صابر حسین شاہ کی وفات مریدین اور عقیدت مندوں کے لیے بڑے صدمے کا باعث ہے آپ نے ہمیشہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کیا اور امن کا درس دیا آپ کی وفات سے پیدا ہونے خلا دہائیوں تک پر نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ رابطہ رکھتے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے تھے آپ کی تعلیمات ہمارا سرمایہ افتخار ہیں آپ ہمیشہ غربا کے ساتھ تعاون فرمایا کرتے ہیں آپ کی دینی اور فلاحی خدمات کو یاد رکھا جائے گا
رام پور یوسی تھاتھی چوہدری یاسر محفوظ ولد صوبیدار محمد محفوظ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
Wedding of Ch Yasir Mahfooz celebrated in village Ram Pur, UC Thathi
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)گاؤں رام پور یوسی تھاتھی چوہدری یاسر محفوظ ولد صوبیدار محمد محفوظ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی راہئشگا ہ میں کیا جس میں ان کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور چوہدری یاسر محفوظ کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی