Kotli Sattian; Pakistan Tehreek-e-Insaf, led by Imran Khan, will remove the problems facing the country, Afra Sayab Satti
پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو درپیش مشکلات سے نکالے گی.افرا سیا ب ستی
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) افرا سیا ب ستی سوشل میڈیا ہیڈ نارتھ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو درپیش مشکلات سے نکالے گی اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا.ایک سال کے مختصر عرصے میں پاکستان 2020 ورلڈ ٹورزم اینڈیکس میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا جس سے ملک میں غیر ملکی سیاح تشریف لائیں گے اور ہماری منڈیوں کو انٹرنیشنل پذیرائی ملے گی اربوں روپے کی لاگت سے جلال پور کینال منصوبہ پاکستان میں زراعت اور فارمنگ کو ایک جدید بنیادوں پر استوار کرے گا ملک میں اس منصوبے سے روزگار پیدا ہوگا اور ہزاروں ایکڑ پر معیط زرعی اراضی سیراب ہوگی اور علاقے کا غریب کسان ترقی کرے گا اس کے ساتھ ساتھ 4 ارب کی درآمدات کرنے کے بجائے ہم خود کفیل ہو کر چاول، آٹا اور شوگرکین برآمد کریں گے اس طرح کی دوراندیش فیصلوں سے ملک جلد انشائاللہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔