اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں ڈہوک شیرو میں فرحت محمود بھٹی کو قتل کر دیا دو نامعلوم افرا د کے خلاف مقدمہ درج
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں ڈہوک شیرو میں فرحت محمود بھٹی کو قتل کر دیا دو نامعلوم افرا د کے خلاف مقدمہ درج تھانہ گوجرخان کی حدود اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں کے رہائشی چوہدری محمد خلیل الرحمان ولد عبدالعزیز نے تھانہ گوجرخان میں دو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں خلیل الرحمن ہمراہ اسد وسیم ولد وسیم اظہر عامرشریف ولدمحمد شریف مقامی مسجد میں نمازفجر ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آئے تو ہمیں نماز فجر اد ا کرنے کے بعدمسمی فرحت محمودملا جس نے کہا آؤ میرے گھر چائے پی کر چلے جانا جس پر ہم اس کے گھر چائے پینے بیٹھک میں چلے گے ہم فرحت محمود کے گھر بیٹھے تھے اس دوران بوقت 7بج کر 10 منٹ پر مین دروازے پر دستک ہوئی جس پر فرحت محمودروازے پر دیکھنے چلا گیا ہم تینوں بھی اس کے پیچھے مین گیٹ تک آ گئے جو نہی مسمی فرحت محمود مین گیٹ کھول کر باہر کی طرف گیا توہم نے دیکھا دو نامعلوم افراد ہنڈا 125موٹر سائیکل پر سوار تھے جو گلی میں کھڑے تھے موٹر سائیکل چلانے والے کا حلیہ قد درمیانہ عمر 30/32سال جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا نوجوان جسم قدرے بھاری دونوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جونہی مسمی فرحت ان کے پاس گیا تو ہمارے دیکھتے ہی موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے اپنی اوڑھی ہوئی چادر کے نیچے سے کلاشنکوف مکال کر سیدھا برسٹ فائر مسمی فرحت محمود پر کیا جو فائر مزکورہ کو سامنے جسم کے مختلف حصوں پر لگا جس سے مسمی شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ نامعلوم افراد اسلحہ لہراتے ہوئے بذریعہ موٹر سائیکل بھاگ گئے نامعلوم افراد کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں جبکہ مسمی فرحت محمود کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان آ رہے تھے جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ناحق قتل کر کے زیادتی کی ہے جبکہ پولیس تھانہ گوجرخان نے302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کو شواہد کی روشنی میں اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا
Gujar Khan; Farhat Mahmood Bhatti was shot dead out side his home in village Dhok Shairoo, Islam purra jabber, The unknown armed men on motorbike shot dead Farhat Mahmood Bhatti as answered a knock on the main door.