DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Celebration of birth anniversary of Baba Nation Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah at Government High School Chakswari

گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم مسعوداحمدہاشمی نے کہاہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح بانی پاکستان کایوم ولادت منارہے ہیں ہم اپنے قائدکے حضوربہترین خراج عقیدت اس طرح پیش کرسکتے ہیں کہ قائداعظم کے فرمودات کواپنے زندگی کے لئے مشعل راہ بنایاجائے پھردشمن کی بڑی سے بڑ ی چال ناکام ہوجائے گی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کاعظیم ورثہ ہے اس کی سلامتی خوشحالی کے لئے تن من دھن کی بازی لگادیں جوکردارکی مضبوطی اورمستقل مزاجی قائداعظم میں تھی وہ کسی اورلیڈر میں نہ تھی وہ باعزت بااصول لیڈرتھے وہ دوسروں کی عز ت نفس کابڑاخیال رکھتے تھے انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت صدرتقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت نہم کے طالب علم عبدالحلیم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت نہم کے طالب علم اعتزاز احمدنے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا مدرس مظہراقبال نے نظامت کے فرائض انجام دیے مبشر حسین مدرس نے ملی نغمہ پیش کیا طلبہ مدثر،جنیداورزین نے ملی نغمہ پیش کیاتقریب میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپورشرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button