DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; PPP Leaders from NA57 hold conference to review management of Liaqut Bagh public rally to be held on 27th December

لیاقت با غ جلسہ میں شرکت کے انتظا ما ت کا جا ئزہ لینے کے حوالے سے پیپلز پا رٹی این اے 57کے رہنماکی پریس کا نفرنس

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) 27دسمبر لیاقت با غ جلسہ میں شرکت کے انتظا ما ت کا جا ئزہ لینے کے حوالے سے پیپلز پا رٹی این اے 57کے رہنما ء،آصف شفیق ستی، صدر پی پی پی مری نزیر عبا سی ایڈووکیٹ، عا شق عبا سی سوشل میڈیا انچا رج راولپنڈی، شا ہد ستی ایڈیشنل جزل سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی، را جہ امتیا ر، را جہ اشتیا ق سابق نا ظم مٹو ر،غا زی اما ن اللہ سا بق سٹی نا ظم کہو ٹہ،جا وید ستی، وحید ستی،محسن ستی، رب نواز ستی، قمر ستی، سہیل انجم ستی، را جہ نبیل،نعمان ستی، معین ستی دیگرکی پریس کا نفرنس آصف شفیق ستی نے کہا کہ تما م تحصیلو ں سے جلوس پیپلز سیکر ٹریٹ واقع سرو س رو ڈ راولپنڈی میں دن گیا رہ بجے جمع ہو ں گے جہا ں سے مرکزی جلوس لیاقت با غ جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گا جہاں جیالے اپنی عظیم قائد بی بی شہید کو خرا ج عقیدت پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کے پرو گرام کے سلسلے میں منعقدہ کا رکنا ن کی میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہا نتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اسی راولپنڈی شہر میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا اور اس عدالتی قتل کے متعلق ایک پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن نہ کوئی اس عدالتی قتل پر معافی مانگنے کے لئے تیار ہے اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے تو عام عوام کے ساتھ اس ملک میں کیا سلوک ہوگا۔ انہوں
نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت صرف اپنے سلیکٹرز کو خوش کرنا چاہتی ہے اور عوام کیاسے کوئی فکر نہیں کارکن اس کٹھ پتلی حکومت کی چالوں میں نہ آئیں اور اسی طرح اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف لڑیں جس طرح وہ پہلے ڈکٹیٹرز کے خلاف لڑ چکے ہیں عوام بیروزگاری، مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں آتی بلکہ اسے اوپر سے تھونپا جاتا ہے۔ آج عوام اپنے بجلی، گیس کے بلوں اور دو وقت روٹی کے لئے فکر مند ہیں۔ جب بھی پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے وہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرتی ہے جیسا کہ بی آئی ایس پی پروگرام، تنخواہوں میں 150فیصد اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ جبکہ کٹھ پتلی حکومت اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں اس لئے حکومت کو انہیں گھر بھیجنا پڑے گا اور بہت جلد پی پی پی عوام کی مدد سے کٹھ پتلیوں کو گھر بھیج دے گے انہوں نے کہا کہ کیاوجہ ہے کہ بھارت کو پچھلے 70 سالوں میں کشمیر پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی اور اب کیوں اس نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ عمران خان دنیا کو یہ بتانے میں ناکام ہوگئے ہیں کہ بھارت نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے انہوں نے عمران خان پر تنقید کی کہ انہوں نے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کے متعلق جنرل اسمبلی میں کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی دنیا کے کسی ملک کا دورہ کیا بی بی شہد کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منا ئی جا ئے گی 27دسمبر پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے تجدید عہد کا دن ہے وہ اپنے شہید قائد بی بی شہیدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کریں یہ دن ہمیں شہداگڑھی بخش کے نقش قد م پر چلنے اور پاکستان کی ترقی خوشخالی کیلئے دن رات محنت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے کارکنوں سے خود مل کر پارٹی کو متحرک و فعال بنانے کا لائحہ عمل دیں گے پی پی پی ختم ہو جائے اور ان کیلئے راستہ صاف ہو مگر جس پارٹی کی مرکزی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور جمہوریت کی بقاء وفروغ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہو اس پا رٹی کے ورکرز پاکستان کا مستقبل تا ریک نہیں ہو نے دیں گ

Show More

Related Articles

Back to top button