DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Sajid Sethi passed away in village Dhamiyal, Bewal

Above Late Sajid Sethi being interviewed by Pothwar.com recently

بیول, ساجد سیٹھی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں موضع دھمیال میں ادا کی گئی

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: مشہور تاجرمحمد عجائب سیٹھی کے بیٹے، یاسر سیٹھی اور مسلم لیگ ن کے رہنما طارق سیٹھی کے چھوٹے بھائی ساجد سیٹھی گزشتہ دن انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں موضع دھمیال میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مسلم۔ لیگی رہنما چوہدری محمد ضیافت، او۔ پی۔ایل۔ کے چئرمین چوہدری اشتیاق، انجمن تاجراں بیول کے صدر چوہدری ذوالفقار، ایڈووکیٹ کلیم اللہ بھٹی گوجر خان،سابق بینک مینیجر عبدالخطیب چوہدری،سابق بینک مینیجر چوہدری خالد، سابق وائس چیئرمین مرزا منیر،سابق کونسلر چوہدری صفدر،چوہدری شفیق،یاسین بھٹی،شیخ محمد قدوس( جبر)،تاجر برادری،اساتذکرام،اوراہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان کی تجاوزات کے خلاف کاوائیاں جاری

Assistant commissioner Hira Rizwan takes action against illegal encroachment at Gujar Khan bazaar

گوجرخان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان کی تجاوزات کے خلاف کاوائیاں جاری۔ وارننگ کا سلسلہ ختم کر کے دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانےکا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں آج دوکانداروں کے خلاف ایف آر آر بھی درج کرائی گئیں اور دو دوکانداروں خضرحیات اور طاہر کو مجموعی طور پر 50 ہزار جرمانے بھی کیے گے۔ دوکانداروں کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق زیادہ تر دوکاندار تعاون کیا مگر ابھی بھی کچھ شر پسند گڑ بڑ کر رہے ہیں۔
تاجروں نے بھی تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button