AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Qaid e Azam Mohammad Ali Jinnah birthday celebrated at middle school Adh Palahi along with rest of Pothwar region

گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے ایک پروقارتقریب

چکسواری (حافظ شہریاربسمل نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے ایک پروقارتقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت چودھری الطاف حسین صدرمعلم نے کی حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم سابق اے ای اوچکسواری تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں نظامت کے فرائض اللہ دتہ بسمل نگران بزم ادب اورطالب علم ارمان علی نے انجام دیے تقریب میں انچار ج بزم ادب علی اکبرخواجہ عرفان الحق یاسرعرفات حیدرعلی ابرارحسین مدرسین محمدشہزادسٹاف ممبراورطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ہشتم کے طالب علم محمدنبیل نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی حبیب الرحمن جماعت ششم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ارمان علی جماعت ہشتم نے ملی نغمہ پیش کیازین محمودجماعت ششم محمدابوبکر جماعت پنجم ذیشان سبحانی جماعت چہارم نے تقریریں کیں تقریب سے صدرتقریب صدرمعلم چودھری الطاف حسین مہمان خصوصی حاجی اخلاق احمددانش ((ر) صدرمعلم اورنگران بزم ادب اللہ دتہ بسمل نے خطاب کیااورکہاکہ آج اس محفل میں ہم بانی پاکستان محسن پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں جب برصغیرمیں مسلمانوں کی زندگی تلخ بنادی گئی جب مسلمانوں کوہندوستان میں تیسرے درجے کا شہری بننے پرمجبور کردیاگیاان کی فکری رہنمائی کے لئے اللہ تعالی نے علامہ محمداقبال کواسی قوم میں پیداکیادوسری طرف سیاسی رہنمائی کے لئے قائداعظم کے ہاتھ میں مسلمانوں کی زمام قیادت دی قائداعظم نے قوم کی کشتی کوبھنورسے نکال کرآزادی کے ساحل سے ہمکنارکرنے کامشکل فریضہ انجا م دیاہرشخص میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ہوتی ایک مضبوط کردار اورقومی عزم کامالک ہی قائدکی ذمہ داریاں پوری کرسکتاہے قائداعظم کاکرداربے داغ تھاآپ کی شہرت کی سفیدچادر پر کبھی بدنامی کاکالادھبہ نہیں پڑا ان کے بدترین دشمنوں کوبھی ان پرالزام تراشی کی جرات نہ ہوئی آپ ایک بے داغ سیاسی کردار کے مالک تھے قائداعظم کی بے لوث قیادت اوران کی انتھک محنت کے نتیجے میں ہم آزادی کی فضامیں سانسیں لے رہے ہیں آج جب کہ ہم قائداعظم کویادکررہے ہیں اورانہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں توہمارافرض ہے کہ ہم قائدکی یادمنانے کے لئے ان کی تعلیمات پرکوپیش نظررکھیں پاکستان کے استحکام اور اس کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کریں ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم ان کی تعلیمات کوعام کریں گے قائداعظم ہمارے محسن اعظم ہیں قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی تحفظ خوشحالی کی خاطرتن من دھن کی بازی لگادیں ہمیں یقین ہے کہ مسلمانان برصغیرکوغلامی اورپستی سے نکال کرآزادی وخودمختاری کے جس مقام پرتک قائدنے پہنچایامسلمان اسے کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے اورقائداعظم ایک عظیم رہنماعظیم مصلح عظیم سیاست دان اورعظیم مسلم قائدکی حیثیت سے رہتی دنیاتک مسلمانوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے تقریب کے آخر اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستا ن کی سرفراز ی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی۔

Chakswari, AJK; Qaid e Azam Mohammad Ali Jinnah birthday was celebrated at government middle school Adh Palahi.Today is the 143rd birth anniversary of the Father of the Nation Quaid-i-Azam Muhammad Ali Jinnah. The Pothwar region and Azaad Kashmir is celebrating his birth anniversary with traditional zeal, enthusiasm and national spirit.Today is the 143rd birth anniversary of the Father of the Nation Quaid-i-Azam Muhammad Ali Jinnah. The nation is celebrating his birth anniversary with traditional zeal, enthusiasm and national spirit.

Show More

Related Articles

Back to top button