سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کے زیر اہتمام منعقدہ ور کر کنویشن سے پی پی پی کے صوبائی صدرقمر الزمان کائرہ، خرم پر ویز راجہ سمیت پاکستان پیپلز رٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنوں، ور کروں کی شر کت
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کے زیر اہتمام منعقدہ ور کر کنویشن سے پی پی پی کے صوبائی صدرقمر الزمان کائرہ، خرم پر ویز راجہ سمیت پاکستان پیپلز رٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنوں، ور کروں کی شر کت۔ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخی استقبال کر نے کا عزم۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھوہا خالصہ یوسی مٹور کے مقام پر سابق چیئرمین و صدر پی پی پی یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کے زیر اہتمام ور کر کنویشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء قمر الزمان کائرہ، خرم پر ویز راجہ،،پیر سید راحت شاہ، آصف شفیق ستی، راجہ غلام قنبر،راجہ نذیر ایڈوکیٹ، راجہ اعجاز،راجہ محمد بشارت، نذیر عباسی ایڈوکیٹ، بلال قیوم چغتائی سمیت سینکڑوں کارکنوں ور کروں نے شر کت کی اس موقع پر قمر الزمان کائرہ، خرم پر ویز راجہ،راجہ اشتیاق احمداور دیگر مقرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی شر کت فرض نہیں بلکہ قرض بھی ہے جہموریت کے لیے جو قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین بھٹو خاندان نے دی ہیں اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی پر واہ نہیں کی اور انہوں نے ملک میں جمہوریت کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دیا جمہوریت کے گلشن کو جس طرع بھٹو خاندان نے اپنا خون دے کر اس کی آبیاری کی ہے ملک کی سیاست میں اس مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا موجود ہ حکومت کس طرع اقتدار میں آئی وہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے ملک کی عوام کو الیکشن مہم میں لالی پاپ دے کرووٹ حاصل کیے گے جو وعدے موجود وزیر اعظم پاکستان نے الیکشن مہم میں ملک کی عوام سے کیے تھے اس میں ایک پر بھی عمل نہیں کیا ہر بات اس نے “یوٹرن”لیا ہے ملک کی عوام کی نظیر یں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین پر لگی ہوئی انشا ء آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہو گا اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا۔