DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Zaib ulnasa Nasir sues LPG owners for illegal refilling at Mator Chauk

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر غیر قانونی ری فیلنگ کر نے والے ایل پی جی مالکان کے خلاف کاروائی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر غیر قانونی ری فیلنگ کر نے والے ایل پی جی مالکان کے خلاف کاروائی۔ہزاروں روپے کا چلان۔آئندہ کے لیے سخت وارنگ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے ہمراہ پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس کہوٹہ عبد الشکورکھٹڑ اور دیگر عملے کے کہوٹہ شہر کا دروہ کیا انہو ں نے اپنے اس دورے کے موقع پر غیر قانونی ری فیلینگ کر نے والے ایل پی جی مالکان کے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے امان اللہ گیس ایجنسی مٹور چوک والے کو غیر قانونی ری فلینگ کر نے پر10ہزار روپے نقد جر مانہ کیا دوسری کاروائی میں انہوں نے ڈاکخانہ روڈ پر شیخ جاوید گیس ایجنسی والوں کو غیر قانونی ری فلینگ کر نے پر10ہزار روپے نقد جر مانہ کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو بھی کسی قسم کا کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کر نے دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات

Former MPA Col (r) Mohammad Shabbir Awan meets Federal Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات۔کامیاب خارجہ پالیسوں پر مبارکباد،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے پی ٹی آئی کے مر کزی رہنماء وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی ان کو کامیاب خارجی پالیسی پر مبارکباد پیش کی اور ان سے ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

دنیا بھر کے تمام مسائل کا حل نبی پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہو سکتے ہیں۔

All the world’s problems can be solved by following the path of the Holy Prophet.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں تحریک لبیک یارسول ﷺ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء نوجوان مذہبی اور سماجی شخصیت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ سے محبت دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے محبت رسول ﷺہی کامل ایمان کی سب سے بڑی نشانی ہے سیرت محمدی ﷺ وہ آئینہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنی سیرت سنوار سکتا ہے موجوہ دور میں مسائل ہی نہیں بلکہ قیامت تک کے لیے آنے والے مسائل سیرت مصطفیﷺ میں ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں تحریک لبیک یارسول ﷺ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء نوجوان مذہبی اور سماجی شخصیت نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسائل کا حل نبی پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہو سکتے ہیں۔

Picture of the day

Show More

Related Articles

Back to top button