ڈڈیال ضلع میرپور کی ممتاز بزرگ شخصیت حاجی محمد اقبال آف ڈگارہائی ویکمب (برطانیہ) میں وفات پا گئے
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—
ڈڈیال ضلع میرپور کی ممتاز بزرگ شخصیت حاجی محمد اقبال آف ڈگارہائی ویکمب (برطانیہ) میں وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 22دستمبر دن 3بجے ڈگار ڈڈیال کے مقام پر ادا کی جائے گی۔ مرحوم علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیت ملک محبت حسین اعوان کے حقیقی ماموں تھے۔ صدر جماعت اہلسنت ڈڈیال الحاج جمیل اقبال ملک، صدر میلاد کمیٹی چوہدری زبیر احمد، سیکرٹری جنرل کے ڈی چوہدری، علامہ خلیل چشتی،پیر سید طفیل حسین شاہ بخاری، الحاج عبدالستار، حاجی قاری فضل داد، صاحبزاد ہ زبیر علی شاہ، حاجی مقبول حسین اور الحاج محمد رمضان نے مرحوم کی وفات پر افسوس وصدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—
میرپور ڈویژن اور علاقہ پوٹھوہار میں بینی (بازو گیری) کے مقابلوں کے نامور پہلوان حاجی چوہدری محمد مالک آف ٹھارہ علاقہ اندرھل کی وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے میرپور ڈویژن کے علاوہ ضلع راولپنڈی، ضلع جہلم اٹک اور چکوال سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مرحوم کے گھر ٹھارہ کے مقام پر فاتحہ خوانی کی ہے آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری مسعود خالد، سابق وزیر افسر شاہد، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین، برطانیہ میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیات باوا عبدالخالق آف سروع، الحاج عبدالستار بہاری، چوہدری عنصر اقبال، ضلع زکوٰۃ کمیٹی میرپور کے سابق چیئرمین چوہدری محمد عارف سابق بینک آفیسران خواجہ غلام ربانی، چوہدری محمد شفیع، شفیق میر، تارکین وطن برطانیہ کے راہنماؤں چوہدری غلام رسول آف بلوح، قاری فضل داد (راچڈل)، صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری، ڈڈیال بار کے سابق صدر محمود کیانی ایڈووکیٹ، لالہ چوہدری عبدالمالک، چوہدری محمد اقبال آف اقبال نگر، صاحبزادہ سید زبیر علی شاہ قائد اساتذہ قاری حفیظ الرحمن صاحبزاد ہ حکیم سید فیاض الحسن شاہ، پیر صاحبزادہ سید طفیل حسین بخار ی، حاجی محمد صادق جاوا، علامہ حافظ عنائیت علی، حاجی عبدالرؤف میرپور، ممبر چوہدر ی یٰسین، سابق صدر پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری، چوہدری مشتاق ٹھارہ، چودہری اشرف علی جابر کے علاوہ علمائے کرام، سابق کونسلروں، سرکاری ملازمین، تاجروں، وکلاء، ڈاکٹروں، طلباء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد نے پہلوا ن حاجی محمد مالک کے گھر جا کر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے بیٹوں چوہدری منیر حسین، انجینئر شبیر حسین چوہدری اور چوہدری کبیر حسین کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت وہمدردی کا اظہارکیا اس موقع پر تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں اور وفود سے گفتگو کے دوران کے ڈی چوہدری مرحوم کے بازو گیری مقابلوں کی تفصیلات اور سماجی معاشرتی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے مرحو م کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم علاقہ کی قد آور شخصیت اور خوبصورت تعارف تھے۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما الحاج چوہدری امیر زمان حنفی نے سابق جنرل پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا دینے سر ا سر زیاتی ہے انہوں سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف نے 42سال سروس کی ہے پاکستان آئین کے مطابق سزا موت دے کہا کا انصاف ہے الحاج چوہدری امیرزامان حنفی نے اس وقت پاکستان میں ایسی فضا قائم کی ہے کہ پورے پاکستان احتجاج مظاہر کئے گے ہیں اس لگتا ہے سابق جنرل پرویز مشرف کو صافی کا موقع نہیں دیا گیا ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ برطانیہ سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کرتے ہو کہا کہ آج ہم کو پاک کے ساتھ کھڑے رہنے چاہے تاکہ اس بھارت آزاد کشمیر لائن آف کنڑول پر فائرنگ کر رہا ہے جس کئی بے گنا ہ کشمیرشہید ہو چکائے ہیں آج تقر بیاً139دن ہو گئے جن مقبوضہ کشمیر میں ابھی تک بھارتی افواج بے گنا ہ کشمیر پر مظالم ڈھارہی ہے عالم بردار ی خاموشی ابھی تک سمجھ سے بلاتر ہے