مجوزہ قرطبہ سٹی میں 20سال قبل پلاٹ خریدنے والے تاحال بجلی،گیس و دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث رقوم پھنسا کر بیٹھ گئے ہیں
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مجوزہ قرطبہ سٹی میں 20سال قبل پلاٹ خریدنے والے تاحال بجلی،گیس و دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث رقوم پھنسا کر بیٹھ گئے ہیں پلاٹ رہائش کے قابل ہیں نہ وہ موجودہ دور کی قیمت حاصل کر سکے ہیں پلاٹ نمبر H-30فیزIقرطبہ سٹی کے مالک ڈاکٹر احمد ضیأ راجپوت نے بتایا ہے کہ انھوں نے 20سال قبل ایک کنال کے رقبے کا پلاٹ مبلغ پانچ لاکھ روپے میں خریدا تھا 20سال گذر جانے کے باوجود قرطبہ سٹی انتظامیہ نے اسے ابھی تک قابلِ رہائش نہیں بنایا اور بجلی، گیس وغیرہ کی کوئی بنیادی سہولت فراہم نہیں کی جگہ جنگل کی جنگل ہی پڑی ہوئی ہے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے تو وہ پلاٹ کی قیمت پانچ لاکھ یعنی20سال پہلے والی رقم واپس لینے کا کہتی ہے جبکہ اپنے پلاٹ 32لاکھ رو پے کے حساب سے فروخت کر رہی ہے جماعتِ اسلامی کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا جائے تو وہ خاموشی اختیار کر لیتی ہے متاثرہ شخص ڈاکٹر احمد ضیأ راجپوت نے چیف جسٹس آف پاکستان، اور چیئر مین نیب سے داد رسی کی اپیل کی ہے
Gujar Khan; Home buyers at Cordoba City, 20 years ago are still trapped for lack of electricity, gas and other facilities, The home buyers have asked chief justice take notice.
موضع محمودہ گجراں کی معروف شخصیت سید ریاض حسین شاہ انتقال کرگئے
Syed Riaz Hussain Shah passed away in village Mahmooda Gujran
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) موضع محمودہ گجراں کی معروف شخصیت سید ریاض حسین شاہ انتقال کرگئے ہیں انھیں محمودہ گجراں نزد چک بیلی خان سپرد خاک کر دیا گیا ہے
پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا دینا سراسر ناانصافی ہے,شیخ فرحت سلیم بوبی
Pervez Musharraf’s death sentence is gross injustice, says Sheikh Farhat Saleem Boby
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پرویز مشرف لوورز کے سرکردہ راہنما شیخ فرحت سلیم بوبی نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا افواج ِ پاکستان میں 40سال تک رہ کر ملک کی خدمت کی پاکستان کی خاطر کئی جنگیں لڑیں انھیں پھانسی کی سزا دینا سراسر ناانصافی ہے پرویز مشرف نے بطور صدر پاکستان ملک کی معیشت کو ایسا مظبوط کیا جسے آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں
پرویز مشرف ایک قابل جرنیل تھے,راجہ جہانگیر
Pervez Musharraf was a capable general, Raja Jahangir
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پرویز مشرف ایک قابل جرنیل تھے جنہوں نے دو جنگیں لڑیں اور آٹھ سال عوام کی بھر پور خدمت کی وہ آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں انہوں نے کارگل کے محاذ پر جس جرات اور بہادری کا مظاہر کر کے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان میں جمہوریت کے نام سے جو کرپٹ سیاستدان جنہوں نے کرپشن کی اور اب پاکستان سے باہر جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب راجہ جہانگیر نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اگر میرے چاہنے والوں نے ساتھ دیا تو میں الیکشن لڑوں گا,سید آصف محمود شاہ
If my loved ones support, I will contest election, Syed Asif Mehmood Shah
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر میرے چاہنے والوں نے ساتھ دیا تو میں الیکشن لڑوں گا میں اس پارٹی کے ساتھ ہوں جوغریبوں مزدوروں کا سوچے اور ان کی خوشی غمی میں ان کا ساتھ دے اور ہسپتالوں میں ان کا ساتھ دے جیسے امیر کی عزت ہو ویسے غریب کی عزت ہوجیسے تھانے کچری میں امیر کے ساتھ ہو ویسے غریب کے ساتھ ہو اچھا سلو ک اور اچھا برتاؤ کرنے کا عادی ہوں اگر تھوڑی سی مہلت ملی تو جو سینئر سربراہ ہوگا اس کی نگرانی میں کسی غریب کی حق تلفی نہ ہوگی انہوں نے کہا اگر دوستوں نے ساتھ دیا تو غریب عوام کی پریشانی دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا اچھی حکومت اور ایم پی اے ایم این کے ساتھ ہوں گا انہوں نے مزید کہا جو کسی غریب کے ساتھ زیادتی کرے گا اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا کیونکہ میں خود غریب ہوں اور ایک غریب کسی دوسرے غریب کا دکھ باخوبی سمجھ سکتا ہے،