DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Record of Union Councils established in Kallar Syedan Tehsil under new local system has been submitted to MC Kallar Syedan.

نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل کلر سیداں میں قائم یونین کونسلوں کا ریکارڈ ایم سی کلر سیداں میں جمع کروا دیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل کلر سیداں میں قائم یونین کونسلوں کا ریکارڈ ایم سی کلر سیداں میں جمع کروا دیا گیا ہے جس کے بعد ہر قسم کے معاملات کیلئے سائلین کو متعلقہ سیکریٹری یونین کونسل سے رابطہ کرنے کی بجائے اب اسے تحصیل کونسل کلر سیداں جانا پڑے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایم سی کلر سیداں اور تحصیل کونسل کیلئے نئے اکاؤنٹس کھلوانے کیلئے باضابطہ طور پر درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم سی اور تحصیل کونسل میں جو نئے اکاؤنٹ نمبر کھلوائے جائیں گے ان میں جنرل اکاؤنٹ لوکل فنڈ،ڈویلپمنٹ اکاؤنٹ لوکل فنڈ،سکیورٹی اکاؤنٹ پبلک فنڈ،پنشن اکاؤنٹ پبلک فنڈ،سپشل فنڈ اکاؤنٹ اور انوسٹمنٹ فنڈ شامل ہیں۔

عارف بٹ انتقال کر گئے۔نماز جنازہ نواحی سہوٹ بدہال میں ادا کی گئی

Arif Butt passed away in village Sahot Badhal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق نائب صدر محمد گلفراز بٹ کے ماموں عارف بٹ انتقال کر گئے۔نماز جنازہ نواحی سہوٹ بدہال میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے سابق صدور راجہ ساجد جاوید،آصف محمود کیانی،حافظ ملک سہیل اشرف سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تین خواتین سمیت 9 افراد نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر 24 سالہ شادی شدہ لڑکی اغواء کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

Police case registered against nine people for attempted abduction in village Dheri Mirzian

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— تین خواتین سمیت 9 افراد نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر 24 سالہ شادی شدہ لڑکی اغواء کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔رضوان سکنہ ڈھیری مرزیاں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز ساڑھے دس بجے کے قریب گھر کی چھت پر موجود تھا جبکہ میری ہمشیرہ مسماۃ (ح) گھر میں کام کر رہی تھی۔اس موقع پر یاسین،امجد،امان اللہ،سکندر،فیصل،راحیل،مسماۃ (ر)،مسماۃ (م) اور ایک نامعلوم عورت میرے گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر میری ہمشیرہ کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ادھر پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کر کے سکندر اور راحیل نامی افراد کو گرفتار کر لیاہے۔وجہ عناد یہ ہے کہ 8ماہ قبل مدعی کے بھائی نعمان نے مسماۃ (ح) سکنہ پشاور سے کورٹ میرج کر لی تھی جس پر ملزمان کو رنج تھا اور اس کا بدلہ لینے کیلئے انہوں نے گزشتہ روز اس کی ہمشیرہ کو اغواء کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button