کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کے نو منتخب چیئرمینز زکوۃ عشر کمٹیوں کا نوٹیفکیشن جار ی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کے نو منتخب چیئرمینز زکوۃ عشر کمٹیوں کا نوٹیفکیشن جار ی کر دے گئے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور واڈو ں سے زکوۃ کمٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیے جبکہ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن ملک شاہد محمو د اعوان بھی ہمراہ موجود تھے۔ راجہ صغیر احمدنے نوٹیفکیشن جار ی کر نے کے بعد زکوۃ عشر کمٹیوں کے چیئرمینز زحضرات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زکوۃ کمیٹی کا عہدہ کوئی عام عہدہ نہیں ہے اس میں جو بھی فیصلہ کر یں وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا ء کی خاطر مثبت فیصلہ کر یں کسی غریب، نادار، یتیم، بے کس، بے آسراہ کو چھوڑ اپنے کسی قریبی کو ناں نوازیں اگرکوئی ایسا کام کر یں گے تو وہ دن قیامت کو اللہ کی بارگاہ میں جواب دے ہو گا اس موقع پر انہوں نے تمام چیئرمینوں کا مبارکباد پیش کی۔
Kahuta; notifications issued to elected chairmen of Zakat committee’s in various union councils of Kahuta, the notifications were handed by MPA Raja Sagheer Ahmed
تحصیل کہوٹہ میں 12ارب کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس کی فراہمی شاہد خاقان عباسی کا عظیم کارنامہ ہے۔حافظ عثمان عباسی
Supply of Sui gas from with 12 billion Rps grant in Kahuta Tehsil is a great achievement of Shahid Khaqan Abbasi, Hafiz Usman Abbasi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں 12ارب کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس کی فراہمی شاہد خاقان عباسی کا عظیم کارنامہ ہے۔ تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں ہوتھلہ، دوبیرن، کھڈیوٹ، اندرون شہر، یوسی مواڑہ اور یوسی مٹور میں جو آج سوئی گیس لگی ہے اور جن علاقوں میں لگ رہی ہے وہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی بدولت لگ رہی ہے۔ حلقے کی عوام شاہد خاقان عباسی کے اس عظیم منصوبے کو تاقیامت یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے کارکنان راشد مبارک عباسی، غلام یدانی عباسی،ہمایوں عباسی، جابر کیانی، ثاقب محمود، حسنین جنجوعہ، خرم عباسی، راجہ زبیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین کے والد محترم کی دعائے چہلم
Dua e Chelum observed for late father of Raja Nazakat Hussain in village Kahngar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین کے والد محترم کی دعائے چہلم۔ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی،راجہ محمد بشیر، راجہ فیاض احمد سمیت دیگر کثیر تعداد افرادکی شر کت۔ گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین کے والد محترم راجہ مالک داد(مرحوم)کی دعائے چہلم کی محفل ان کی رہائش گاہ کانگڑھ میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں مر کزی جامع مسجد کے خطیب ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی،مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر، سابق چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سردار طاہر محمود،حاجی منشی ریاض آف بیور، سردار شاہ روم، ساہیں عابد آف جیوڑہ،راجہ افتخار جنجوعہ سابق کونسلر، پروفیسر راجہ شاہپال،راجہ مہان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد شر کت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی نے قرآن و احادیث کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی آخر میں تمام عالم اسلام کی خیرو بر کت کے لیے دعا کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
نمبردار فدا کے والد محترم نمبردار محمد بشیر کی نمازے جنازہ میں کی نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی
Namaz e janaza of Nambardar M Bashir attended by large number of social and political personalities
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نمبردار فدا کے والد محترم نمبردار محمد بشیر کی نمازے جنازہ میں کی نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ملک محمد الیاس،نمبردار فدا اور ملک عامروالد محترم اور سابق کونسلرملک ناصر شہزاد کے تایا نمبردار محمد بشیر گذشتہ روز وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ محمد فیصل پٹواری،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین ملک نوری،راجہ فیاض جنجوعہ،اسد محمود ستی،ملک اشتیاق، سید ذوالقرنین شاہ، صداقت شاہ، سابق کونسلر رفاقت قریشی، راشد مبارک عباسی،ملک حبیب الرحمن، ملک عاصم حبیب، ملک سجاد معصومی، غلام یدانی عباسی،ہمایوں عباسی، جابر کیانی، ثاقب محمود، حسنین جنجوعہ، سردار واصف منیجر میزان بنک کہوٹہ،خرم عباسی، راجہ زبیرراجہ قدرت اللہ،محکمہ واپڈاکے آصف ستی، ضراقت حسین،زاہد ستی،خاور ستی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔