بنیادی مرکز صحت قاضیاں میں پولیو کے خلاف مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم: :
بنیادی مرکز صحت قاضیاں میں پولیو کے خلاف مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں تحریک انصاف کے ایم۔ پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، ڈی ڈی او ہیلتھ، ڈاکٹرز، سپورٹنگ سٹاف، نرسنگ سٹاف،ہیلتھ ورکرز،سوشل موبلائزر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پولیو کے بارے عوام کو آگاہ کیا گیا اور اس کی حفاظتی تدبیر کے لئے پلائے جانے والے قطرے اور ان کی اہمیت بارے عوام کو بتایا گیا۔
Gujar Khan; Public health concern over fake medical practise taking place in Eastern Gujar Khan
شرقی گو جر خان کے علاقوں بھڈانہ، مطوعہ، حبیب چوک، قاضیاں، میرہ شمس، سوئیں چوک، جبر، بیول، سموٹ اور دیگر دیہی علاقوں میں اتائیوں کی بھر مار
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول میں اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار،طرح طرح کی بیماریاں پھیلانے لگے محکمہ خاموش، عوام دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگے۔ شرقی گو جر خان کے علاقوں بھڈانہ، مطوعہ، حبیب چوک، قاضیاں، میرہ شمس، سوئیں چوک، جبر، بیول، سموٹ اور دیگر دیہی علاقوں میں اتائیوں کی بھر مار ہو چکی یے جو کہ ناتجربہ کار ہیں اورسادہ لوح عوام کا علاج کرتے پھرتے ہیں جن سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور عوام بجائے ٹھیک ہو نے کے نئی نئی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں یہ اتائی عوام سے جی بھر کر پیسے لیتے ہیں اور یوں ان کی جیب اور صحت دونوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت سے اپیل کی یے کہ ان اتائیوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے۔