DailyNews

Rawalpindi; Pick pockets cut pockets of dozens of people who attend namaz e janaza of Dr Arshad Mahmood Ch in Chak bale Khan

ڈاکٹر ارشد محمود چوہدری کی نماز جنازہ میں ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کتروں نے درجنوں افراد کی جیبوں کا صفایا کر دیا

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈاکٹر ارشد محمود چوہدری کی نماز جنازہ میں ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کتروں نے درجنوں افراد کی جیبوں کا صفایا کر دیا معروف شخصیت ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ میں مختلف محکموں کے افسران اور بڑی کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شامل تھی جس کا جیب کتروں نے پورا پورا فائدہ اٹھایا اور ان شخصیات کو ٹارگٹ کر کے واردات کا نشانہ بنایا لٹنے والوں میں ڈاکٹر ارشد محمود چوہدری کے قریبی رشتہ دار معروف کاروباری شخصیت چوہدری سلیم اقبال ساٹھ ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے جناب اعجاز چوہان چالیس ہزار روپے ان کے علاوہ شکیل احمد ماڑی بیر اور تصور حسین سمیت دیگر کئی افراد کی جیبیں نماز جنازہ سے فراغت کے بعد خالی تھیں لٹنے والے پولیس چوکی چک بیلی خان پر ایف آر درج کروانے گئے تو پولیس نے اشٹام پیپر پر بیان حلفی طلب کیا لیکن لٹے ہوئے امیر اس وقت اس قدر خالی ہو چکے تھے کہ ان کے پاس اشٹام پیپر کے حصول تک کے لئے پیسے نہ تھے عوامی حلقوں نے جنازہ کے مقدس فریضہ میں ہونے والے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button