DailyNews
Rawalpindi; All major road submerged under water after heavy rainfall in Pindi
راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل
راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر پیر کو دوسرے روز بھی بارش ہوئی، اس دوران جڑواں شہروں میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب بن گئیں، جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 119، راولپنڈی 42،مری 18، جہلم 17،میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد،کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔