DailyNews

Dadyal, AJK; DEO Raja Basharat starts tree planation campaign and visits various schools

راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میرپور کا شجرکاری مہم و دیگر معاملات کے سلسلہ میں تحصیل ڈڈیال کے مختلف تعلیمی اداروں دورے

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میرپور کا شجرکاری مہم و دیگر معاملات کے سلسلہ میں تحصیل ڈڈیال کے مختلف تعلیمی اداروں دورے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میرپور راجہ بشارت اقبال نے 18 اگست کو گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا بعدازاں ادارہ کے صدر معلم و سٹاف سے میٹنگ کی اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن راجہ بشارت اقبال نے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اوربہتر تعلیم و ترتیب کے حوالہ سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول خادم آباد میں بھی پودا لگایا اور I D P کے تحت تعمیر کیے جانے والی عمارت کے لیے جگہ کا انتخاب کیا اور تعلیمی کمیٹی خادم آباد، صدر معلم اور سٹاف سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی اس دوران انہوں نے خادم آباد ہائی سکول میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
23 اگست کو گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تھلہ راجولی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سورکھی کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے متعلقہ ادارہ جات کے سٹاف کو مصرف عمل پایا ڈی ای او راجہ بشارت اقبال نے ادارہ جات میں کی گئی شجرکاری کا جائزہ لیا اور مزید شجرکاری کرنے کے لیے کہا بعدازاں متعلقہ ادارہ جات کے صد معلمین و سٹاف سے میٹنگ کی دوران میٹنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن راجہ بشارت اقبال نے کہاکہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور معیار تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں انہوں نے مزید کہاکہ طلباء کی راہنمائی کے لیے جدید طریقہ تدریس کو اپنایا جائے اور محکمانہ ٹریننگ کے مطابق طلباکی تدریس پر توجہ دی جائے جس سے نتائج میں بہتری لانے میں مددملے گی۔
24 اگست کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن راجہ بشارت اقبال نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیاکھ کا معائنہ کیا دوران معائنہ انہوں نے I D P کے تحت بننے والی بلڈنگ کے حوالہ سے عوام علاقہ کے تحفظات کو بہتر انداز میں دور کیا اور بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلہ میں عوامی تعاون کو ممکن بنانے اور اپنی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا بعدازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن راجہ بشارت اقبال نے کلاسز کا تعلیمی جائزہ بھی لیا صدر معلم و سٹاف سے تعلیمی سلسلہ میں تفصیلی میٹنگ کی اور کہاکہ ادارہ کی سائنس لیب کے سامان کے لیے تحریک کردی گئی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ادارہ کو سائنس لیب سامان فراہم کردیا جائے گا۔راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے پوٹھہ بنگش کا بھی اچانک معائنہ کیا صدر معلم و سٹاف کو تدریسی معاملات میں مصروف کارپایا اس دوران انہوں نے ادارہ میں کی گئی شجرکاری کو سراہا اور صدر معلم و سٹاف کو محکمانہ بعض امور کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ بشارت اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم میں مزید بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں جدید طریقہ کارپر اساتذہ کو ٹریننگ دی جارہی ہے جس سے معیار تعلیم کو بلند و بہتر کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہائی سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا گیا ہے جبکہ مڈل و پرائمری تعلیمی ادارہ جات میں بھی جلد ہی یہ سسٹم نصب کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تعلیمی ادارہ جات کی بہتری کے لیے تعلیمی کمیٹی، صدر معلمین اور سٹاف کی مشاورت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال پریس کلب کا ایک مشاورتی اجلاس نائب صدر ضلع میرپور یونین آف جنرلسٹ حکیم طارق حسین اورڈڈیال پریس کلب کے سنیئر نائب صدر سیکرٹری عبداللہ خان کی صدارت میں منعقد ہو ا صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کی ہدایت پر خصوصی مشاورتی اجلاس کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کے فرائض محمد مشتاق چغتائی نے سر انجام دیئے مشاورتی اجلاس کے اغراض ومقاصد ڈاکٹر محمد اسحاق نے بیان کرتے ہو ئے کہا ڈڈیال پر یس کلب جو کہ نصف صدی سے عوام علاقہ کی خدمت کر رہا ہے جسکی وجہ سے چند صحافی برادری پریس کلب میں شمولیت اختیار کرنا ثاہتی ہے جسکی باقاعدہ مشاورت پریس کلب کے اراکین سے لیتے ہو ئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈڈیال پریس کلب کے سنیئر ممبران جن میں نگران علیٰ طارق عقیل کی ممبرکے علاوہ ممبر مجلس عاملہ پریس کلب عبدالغفور چغتائی،سیکرٹری اطلاعات زعفران توحیدی کی نگرانی میں سہ رکنی مذکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو نئے شامل ہو نے والے صحافیوں سے مذکرات کر کے پریس کلب کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کیلئے منظوری حاصل کر ے گی موقع پر یونین آف جنرنلسٹ ضلع میرپور کے نائب صدر حکیم طارق،وقار بشیر،قاری اکرم نیازی نائب صدر نے تجاویزدیتے ہو ئے کہا کہ پر کلب شامل ہو نے والے ممبران کو باقاعدہ اپنی درخواستیں بمعہ اخباری کارڈ پریس کلب کی کمیٹی کے پاس مقررہ تاریخ کو جمع کرنے ہو نے گے اجلاس میں صدر پر کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالروف کی اچانک وفات پر دعا مغفروت کی ڈاکٹر محمد اسحاق اور دیگر پسماندگان سے اظہار افسوس کیا گیا جبکہ لاہور سے ڈاکٹر میاں ذولفقار علی نے بھی ان کے گھر ڈڈیال آکر فاتحہ خوانی کی اظہار افسوس کیا مشاورتی اجلاس میں محمد اکرم نیازی،وقار بشیر،محمد شہزاد اشرف،انصمام الحق کے علاوہ ڈڈیال پر یس کلب کے اراکین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button