مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں سے خارج کیا جائے کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے بیان حلفی جمع کر ا دیے۔ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ ہنیسر کے مقام پر جائیداد کے تنازعے میں لڑائی جھگڑے میں اظہر نامی شخص فوت ہو گیا تھا جس کے حوالے ان کے لواحقین نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں قتل کا مقدمی درج کرایا جس کی انکوائری ابھی تک چل رہی ہیں ابتدائی رپورٹ میں اس شخص کے جسم پرکوئی ظاہری زخم یا خون نظر نہیں آیا جبکہ متعدد معززین نے اپنی طرف سے اسٹام پیپر پر بیان حلفی بھی دیں ہیں کہ جس دن یہ وقوعہ ہوا ہے اس دن پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان صبح 10بجے سے لے کر شام5بجے تک ڈیوٹی پرہی موجود رہا ہے اس لیے مذکورہ پٹواری پر یہ مقدمہ درج کرانا اور اس کو صلاح مشورے میں رکھنا جھوٹ پر مبنی ہے اس لیے پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کو اس مقدمے میں سے خارج کیا جا ئے۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی متعدد جرائم میں ملوث افراد کو ثبوتوں کے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
Kahuta police parade arrested men for criminal offences
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی متعدد جرائم میں ملوث افراد کو ثبوتوں کے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پراے ایس پی کہوٹہ سعود خان کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ ملک نذیر گھیبہ نے ایک چھاپہ ماڑ ٹیم تشکیل دی جس نے جرائم پیشہ افراد کے خلافف کریک ڈاؤن کیا مختلف کاروائیوں میں انہوں نے وقاص حمید ولد عبد الحمید ساکن بوہڑ بازار سے 30بور پسٹل بمعہ روند، آصف مسیح ولد سلیم مسیح سے 18بوتل شراب مری بروری سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ سے بھی لڑکوں ایک ایسا گروپکڑا ہے جو سکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیو بناتے اور اس کو وائرل کرتے عوامی حلقوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے فر ض شناس افسران اے ایس پی کہوٹہ سعود خان،ایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ ملک نذیر گھیب اور دیگر تمام پولیس ملازمین کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔
راجہ عاخل اختر کی رسم عقیقہ کثیر تعداد میں عزیزوں رشتے داروں کی شرکت
Wedding celebrations of Raja Aghil Akhtar of Mamyam
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممیام راجگان والے راجہ تصور عباس کے صاحبزادے راجہ عاخل اختر کی رسم عقیقہ کثیر تعداد میں عزیزوں رشتے داروں کی شرکت۔گذشتہ روز قبل ممیام راجگان والے راجہ تصور عباس کے صاحبزادے راجہ عاخل اختر کی رسم عقیقہ کی پر وقار تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں مولانا اقبال قریشی، مولانا افضال نقشبندی،ساہیں عبدالحمید، ساہیں قلب عباس، راجہ شجاع جنجوعہ،راجہ ظفر اقبال، راجہ نذر اقبال، راجہ کاشی، راجہ اشتیاق احمد،راجہ عاصم اقبال، راجہ طیب جنجوعہ،راجہ حیدر،راجہ عمران، راجہ عثمان مانی سمیت کثیر تعداد میں ان کے عزیز و رشتے داروں نے شر کت کی اس موقع پر تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی گئی تمام مہمانوں نے راجہ تصور عباس کے صاحبزادے راجہ عاخل اخترکی صحت یابی اور دراز عمری کی دعا دی۔
ینگ فنڈویشن پنجاڑ کے صدر حاجی مبشر حسن ستی کی سعودی عرب مکہ ان کے دوستوں کی جانب سے پر تکلف دعوت
Haji Mubashar Hassan Satti holds reception for friends in Makkah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ینگ فنڈویشن پنجاڑ کے صدر حاجی مبشر حسن ستی کی سعودی عرب مکہ ان کے دوستوں کی جانب سے پر تکلف دعوت۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یوسی پنجاڑ کے رہائشی ینگ فنڈویشن پنجاڑ کے صدر حاجی مبشر حسن ستی حج کے ادائگی کے لیے سعودی عرب گے ہوئے ہیں گذشتہ روز قبل مکہ مکرمہ میں انکے بہت ہی پیارے دوستوں راجہ کبیر احمد آف خیر کنڈ اور حاجی فرخ قریشی کی طرف سے پر تکلف دعوت اور حج کی بہت بہت مبارکباد پیش کی اور انہوں نے مبشر حسن ستی کو مختلف تحائف دیے حاجی مبشر حسن ستی نے راجہ کبیر احمد آف خیر کنڈ اور حاجی فرخ قریشی کا شکر یہ ادا کیا۔