چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) قائدحزب اختلاف آزادکشمیر چودھری محمدیاسین کے بھانجے چودھری قاسم علی کے ولیمہ کی تقریب نشیمن میرج ہال حمیدآبادچکسواری میں منعقدہوئی جوایک بڑے اجتماع میں بدل گئی ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف مہتاب خان چیف ایڈیٹرروزنامہ اوصاف چودھری مطلوب انقلابی سابق وزیرآزادکشمیر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدکے فرزند چودھری قاسم مجید صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور محمودعلی چودھری سابق سٹاف آفیسر وزیر اعظم آزادکشمیر سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوردولہاچودھری قاسم علی کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس پالیسی اپنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد ہی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر دیا آئین کے آرٹیکل 370اور 35 Aکو منسوخ کر کے ریاست جموں و کشمیر کو بھارت میں شامل کر دیا گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تمام قیادت کو نظر بند کر دیا گیا تمام ریاست میں کرفیو لگا کر بھارت نے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور تمام کشمیریوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی دور کر دیا گیا اور آبی جارحیت کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید الضحیٰ آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد آزادکشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ منا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر ہی رکھی گئی ہے۔ دنیا میں کشمیر کے بغیر پاکستان کی کوئی شناخت نہ ہے اسی بنا پر بابائے قوم محترم قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔ مسئلہ کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی حکمت عملی کی بدولت ممکن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ سے نابلد ہے۔ وزیراعظم اگر کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہیں تو مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت،آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر حریت کانفرنس سمیت آزادی پسند تمام قیادت کو اعتماد میں لے کر کامیاب حکمت عملی کے ساتھ ہی عالمی ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز کو بلند کر سکتے ہیں۔ اگر وزیراعظم پاکستا ن لائن آف کنٹرول کوتوڑنے کا اعلان کریں گے تو تمام کشمیری ان کے بیان کا خیر مقدم کریں گے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے صدر چوہدری جہانگیر حسین آف دھمیال اور رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے مشترکہ آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نو منتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ حاجی ذوالفقار بجاڑوی، ضلعی صدر مرزا محمد نذیر، سینئر نائب صدر جاوید اقبال بٹ، نائب صدر طارق محمود، نائب صدر عارف حسین چوہان، سیکرٹری جنرل حاجی صغیر بھٹی، سیکرٹری نشر و اشاعت اعجاز علی خاکسار، سیکرٹری مالیات ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ظہیر احمد کو حلف وفاداری کی تقریب میں حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر یونین آف جنرلسٹس ضلع میرپور کے تمام عہدیداران کا شمار آزاد کشمیرکے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہم تمام عہدیداران بالخصوص ضلعی صدر مرزا محمد نذیر سے یہ توقع کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھتے ہوئے صحافی برادری کے تمام جملہ مسائل کو یکسو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادار کریں گئے۔ قبل ازیں واجد حسین نے آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثار احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے علاقائی،انفرادی، اجتماعی مسائل سمیت کشمیر کے حوالے سے مثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کو منتخب کر کے تمام صحافی برادری کے دل جیت لیے۔